حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، بقیۃ الله اسلامک انسٹیٹیوٹ کے زیر اہتمام قم المقدسہ میں امریکی استعمار کے ہاتھوں شہید ہونے والے مقاومت اسلامی کے اہم کمانڈر شہید علی ناصر صفوی اور ان کی زوجہ شہیدہ کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے ایک محفل مشاعرہ منعقد ہوئی۔
اس عظیم محفلِ مشاعرہ میں شعرائے کرام نے اپنا اپنا منظوم کلام پیش کیا۔
محفل سے مجلسِ وحدت مسلمین کے شعبۂ امور خارجہ کے سربراہ حجت الاسلام والمسلمین علامہ شفقت حسین شیرازی نے خطاب کیا۔
انہوں نے کہا کہ عالمی استعمار نے 80 کی دہائی میں مسئلہ فلسطین سے توجہ ہٹانے کے لیے پورے عالم اسلام میں سازشیں پروان چڑھائیں، شہید علی ناصر صفوی اور ان کے باصفا ساتھیوں نے نہایت قلیل افراد پر مشتمل گروہ ہونے کے باوجود شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کی سرپرستی میں سرزمین اسلامی مملکت خدا داد پاکستان پر استعماری ہتھکنڈوں کو شجاعت سے ناکام بنایا۔
ان کا کہنا تھا کہ بے شک لوگ ان با تقویٰ مخلصین کی حیاتِ طیبہ اور بے مثال کارناموں سے پوری طرح آشنا نہ ہو سکیں گے، لیکن ان کا مشن ہمیشہ جاری رہے گا۔









آپ کا تبصرہ