ہفتہ 29 نومبر 2025 - 15:06
فدک غدیر کی مانند ایک واضح اور آشکار حق تھا: حجت الاسلام حیات عباس نجفی

حوزہ/ امام زین العابدین انسٹیٹیوٹ آف تعلیماتِ قرآن و اہل بیت علیہم السّلام محرابپور سندھ پاکستان کے تحت ایام فاطمیہ کی مناسبت سے خمسہ مجالسِ عزاء کا انعقاد کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امام زین العابدین انسٹیٹیوٹ آف تعلیماتِ قرآن و اہل بیت علیہم السّلام محرابپور سندھ پاکستان کے تحت ایام فاطمیہ کی مناسبت سے خمسہ مجالسِ عزاء کا انعقاد کیا گیا۔

ان مجالسِ عزاء سے مرکزی خطاب حجت الاسلام مولانا حیات عباس نجفی نے کیا۔

انہوں نے حضرت سیدہ فاطمہ زہراءؑ کی عظمت، مقامِ عصمت، کردار اور امت کے لیے پیغام کو نہایت مدلل انداز میں بیان کیا۔

حجت الاسلام مولانا حیات عباس نجفی نے کہا کہ ہر انسان کی نیکی اللہ کے ہاں محفوظ ہے، مگر جو نیکی سیدہ فاطمہ زہراءؑ کی محبت میں کی جائے، اُس کا اجر کئی گنا بڑھا دیا جاتا ہے، یہاں تک کہ دو مؤمنین کے درمیان صلح کروانے والا شخص شبِ قدر کی عبادت کا ثواب پاتا ہے۔

انہوں نے سیدہ زہراءؑ کے مقامِ رضا کے بارے میں رسول خدا صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم کا فرمان ذکر کیا: جس سے زہراءؑ راضی ہوں، اس سے میں راضی ہوں اور اللہ بھی راضی ہے۔ جس سے زہراءؑ ناراض ہوں، اس سے میں ناراض ہوں اور اللہ بھی ناراض ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جس طرح غدیر خم کے مقام پر رسولِ اکرم صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم نے حضرت علیؑ کی ولایت کا اعلان کیا، اسی طرح مسجد نبوی میں تمام صحابہ کرام کو جمع کرکے سیدہ فاطمہ زہراءؑ کو فدک عطا فرمانے کا اعلان بھی کیا اور یہ رسولِ خدا صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم کی سنت اور حق گوئی کا تسلسل تھا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha