جمعرات 27 نومبر 2025 - 12:01
جامعہ المصطفیٰ کراچی شعبۂ طالبات کی ایامِ فاطمیہ میں قرآنی سرگرمیاں؛ 17 ہزار سے زائد ختمِ سورۂ کوثر و علمی مقابلوں کا انعقاد

حوزہ/ایامِ فاطمیہ کی مناسبت سے جامعہ المصطفیٰ کراچی (طالبات) کے شعبۂ دارالقرآن نے طالبات کے قلوب کو حضرت فاطمہ زہراء سلام الله علیہا کی سیرتِ طیبہ سے نزدیک کرنے کے لیے متعدد قرآنی و روحانی پروگرام منعقد کیے؛ ان پروگراموں کو طالبات کی بھرپور شرکت اور معنوی شوق نے خاص رونق بخشی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایامِ فاطمیہ کی مناسبت سے جامعہ المصطفیٰ کراچی (طالبات) کے شعبۂ دارالقرآن نے طالبات کے قلوب کو حضرت فاطمہ زہراء سلام الله علیہا کی سیرتِ طیبہ سے نزدیک کرنے کے لیے متعدد قرآنی و روحانی پروگرام منعقد کیے؛ ان پروگراموں کو طالبات کی بھرپور شرکت اور معنوی شوق نے خاص رونق بخشی۔

جامعہ المصطفیٰ کراچی شعبۂ طالبات کی ایامِ فاطمیہ میں قرآنی سرگرمیاں؛ 17 ہزار سے زائد ختمِ سورۂ کوثر و علمی مقابلوں کا انعقاد

ایام فاطمیہ میں جامعہ المصطفیٰ کراچی شعبۂ طالبات کی سرگرمیاں مندرجہ ذیل ہیں:

۱۔ ختمِ قرآن کریم

حضرت فاطمہ زہراء سلام الله علیہا کی روحِ مقدسہ کے ایصالِ ثواب کے لیے دارالقرآن میں ختمِ قرآن کا اہتمام کیا گیا اور ایامِ فاطمیہ کے دوران 6 مرتبہ ختمِ قرآن کریم مکمل کیا گیا۔

۲۔ سورۂ مبارکۂ کوثر کا اجتماعی ختم

ختمِ قرآن کے بعد طالبات نے حضرت ولی عصر عجل الله تعالیٰ فرجہ الشریف کے ظہور میں تعجیل کی نیت سے سورۂ مبارکۂ کوثر کی تلاوت کا سلسلہ شروع کیا؛ اس مہم میں اب تک 17170 سے زائد ختمِ سورۂ کوثر مکمل کیے گئے، جو طالبات کی والہانہ محبت اور اخلاص کا مظہر ہے۔

جامعہ المصطفیٰ کراچی شعبۂ طالبات کی ایامِ فاطمیہ میں قرآنی سرگرمیاں؛ 17 ہزار سے زائد ختمِ سورۂ کوثر و علمی مقابلوں کا انعقاد

۳۔ “فضائلِ حضرت زہراء قرآن کی نظر میں“ کے عنوان سے علمی مقابلہ

شعبۂ دارالقرآن نے طالبات میں مطالعۂ قرآن اور فضائلِ حضرت زہراء سلام الله علیہا سے آگہی بڑھانے کے لیے ایک خصوصی مقابلہ منعقد کیا۔

اس موقع پر ہر کلاس کو حضرت زہراء سلام اللہ علیہا کے بارے میں قرآن کی ایک آیت دی گئی؛ طالبات نے باہمی مشاورت اور گروہی محنت سے اس آیت کو دیواری اخبار (Wall Newspaper) کی صورت میں پیش کیا۔

مجموعی طور پر ۹ دیواری اخبارات دارالقرآن کو موصول ہوئے۔

جامعہ المصطفیٰ کراچی شعبۂ طالبات کی ایامِ فاطمیہ میں قرآنی سرگرمیاں؛ 17 ہزار سے زائد ختمِ سورۂ کوثر و علمی مقابلوں کا انعقاد

۴۔ طالبات کی نذر ونیاز اور دیگر امور میں شرکت

ایامِ فاطمیہ کے دوران طالبات نے نذر ونیاز کی تیاری اور تقسیم میں بھی فعال کردار ادا کیا۔ ان کی یہ دینی خدمت ان کی مودّتِ اہل بیت علیہم السلام کا بہترین ثبوت ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha