۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
نشست اخلاقی

حوزہ/ مدرسہ علمیہ مہدیہ کی استاد نے کہا کہ حضرت فاطمه زہراء (س) کی مانند کسی نے بھی امامت کو نہیں جانا اور حضرت زہرا (س) کا امام کی شناخت اور دفاع میں کردار بہت اہم ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اراک ایران میں، مدرسہ علمیہ مہدیہ کی استاد، محترمہ فاطمه عزیزی نے طالبات کے ایک اجتماع سے خطاب کے دوران، ایام فاطمیہ کی مناسبت سے حضرت زہراء سلام اللہ علیہا کی زندگی کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی۔

محترمہ فاطمه عزیزی نے ایام فاطمیہ کی مناسبت سے تسلیت پیش کی اور کہا کہ عالم اسلام میں، حضرت فاطمه زہراء سلام اللہ علیہا کا مقام اعلیٰ اور ارفع ہے، جس کی وجہ سے آپ سب کی توجہ کا مرکز ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حضرت زہراء سلام اللہ علیہا، حضرت رسول اکرم صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم کی یادگار ہونے کے ساتھ، آپ کو تاریخ اسلام میں ایک اہم مقام حاصل ہے۔

محترمہ فاطمه عزیزی نے کہا کہ آیہ مباہلہ، آیہ تطہیر اور سورۂ مبارکۂ کوثر، حضرت فاطمه زہراء سلام اللہ علیہا کا قرآن کی آیات کے آئینہ میں جلال کا نمونہ ہے۔

حضرت زہراء (س) کا امامت کے دفاع میں کردار اہم ہے، محترمہ فاطمه عزیزی

انہوں نے مزید کہا کہ حضرت رسول اکرم صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم کا اپنی بیٹی کے ساتھ سلوک اور ان کے بارے میں متعدد فرامین، اس بات کی دلیل ہے کہ حضرت زہراء سلام اللہ علیہا کا مقام بے نظیر تھا۔

محترمہ فاطمه عزیزی نے کہا کہ جب حضرت فاطمه زہراء سلام اللہ علیہا کا مقام قرآن اور خدا کے نزدیک واضح اور روشن ہے تو آپ کا امامت کا دفاع بھی خدائی امر تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ حضرت فاطمه زہراء (س) کی مانند کسی نے بھی امامت کو نہیں جانا اور آنحضرت کا امام کی شناخت اور دفاع میں کردار بہت اہم ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .