۱۸ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۸ شوال ۱۴۴۵ | May 7, 2024
تصاویر/ مراسم عزاداری حضرت زهرا (س) در مدرسه علمیه ریحانة الرسول ارومیه

حوزہ/ حجت الاسلام محمدی نے کہا کہ پیغمبر اسلام (ص) نے حضرت زہراء (س)کے بارے میں فرمایا: وَ لَقَدْ کانَتْ عَلَیْها السلام مَفْرُوضَةَ الطاعَةِ عَلی جَمیع مَنْ خَلَقَ الله مِنَ الْجِنَّ وَالأنْسِ وَالطَّیْرِ وَالْوَحْشِ وَالأنبِیاءِ وَالملائِکَةِ، یقیناً حضرت فاطمه زہراء سلام اللہ علیہا کی اطاعت، خدا کی تمام مخلوقات جیسے جن، انسان، چرند پرند، انبیاء کرام علیہم السّلام اور فرشتوں پر واجب ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سربراہ حوزه علمیه مغربی آذربائجان، حجت الاسلام والمسلمین صفدر محمدی نے شہر ارومیہ میں ایام فاطمیہ کی مناسبت سے منعقدہ مجلسِ عزاء سے خطاب میں، حضرت فاطمه زہراء سلام اللہ علیہا کے معنوی مقام و منزلت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ حضرت زہراء سلام اللہ علیہا ایک مکمل انسان اور انسانی کمال ہیں اور جو کام بھی آنحضرت کے نام سے منسوب ہو گا، اس کی قدر و منزلت بھی حضرت فاطمه زہراء سلام اللہ علیہا کی عظمت کی مانند ہو گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ پیغمبر اسلام صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم نے حضرت زہراء سلام اللہ علیہا کے بارے میں فرمایا: وَ لَقَدْ کانَتْ عَلَیْها السلام مَفْرُوضَةَ الطاعَةِ عَلی جَمیع مَنْ خَلَقَ الله مِنَ الْجِنَّ وَالأنْسِ وَالطَّیْرِ وَالْوَحْشِ وَالأنبِیاءِ وَالملائِکَةِ، یقیناً حضرت فاطمه زہراء سلام اللہ علیہا کی اطاعت، خدا کی تمام مخلوقات جیسے جن، انسان، پرندے، درندوں، انبیاء کرام علیہم السّلام اور فرشتوں پر واجب ہے۔

سربراہ حوزه علمیه مغربی آذربائجان نے مزید کہا کہ پیغمبر اسلام صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم نے حضرت زہراء سلام اللہ علیہا کی محبت کو تمام امت پر واجب کیا ہے اور ایک حدیث میں فرماتے ہیں: مَنْ أَحَبَّ فَاطِمَةَ ابْنَتِی فَهُوَ فِی الْجَنَّةِ مَعِی. جو بھی میری بیٹی فاطمه (س) سے محبت کرے وہ بہشت میں میرے ہمراہ ہوگا اور جن کے دل، سادات کی مادر گرامی کی محبت سے خالی ہوں گے وہ کھنڈرات کی مانند ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اہل بیت (ع) اور حضرت فاطمه زہراء (س) سے اظہارِ محبت ہی کافی نہیں ہے، بلکہ عملی زندگی میں بھی محبت اور عقیدت کا رنگ نظر آنا چاہیئے اور یہ حضرت زہراء (س) کی زندگی کی شناخت کے سوا ممکن نہیں ہے۔

حجت الاسلام والمسلمین محمدی نے دینی طلباء کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہم طلاب کو بعنوان سرباز اہل بیت علیہم السّلام، دوسروں کی نسبت میں اہل بیت علیہم السّلام کی سیرت و کردار سے زیادہ آگاہ ہونا چاہیئے اور حضرت فاطمه زہراء سلام اللہ علیہا کے طلباء کو خواہشات نفسانی کی بالکل بھی پیروی نہیں کرنی چاہیئے اور ضروری ہے کہ حضرت زہراء سلام اللہ علیہا کی سیرت و کردار کو نمونۂ عمل کے طور پر پیش کرنا چاہیئے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .