حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جنرل شہید قاسم سلیمانی کے ساتھی شہید طالع یوسف اف کی مجلس ترحیم بروز دوشنبہ مدرسہ معصومیہ کی مسجد میں منعقد ہوئی جس میں شہداء کے اہل خانہ، نوجوانوں اور طلباء موجودد تھے۔
اس تقریب کے آغاز میں ایران میں افریقی اسلامک اسٹوڈنس یونین کے سربراہ حجۃ الاسلام محمد باہ نے کہا: آپ سب مہمانوں کا اس شہید کی مجلس ترحیم میں خیر مقدم کرتے ہیں جس حرم حضرت زینب سلام اللہ علیہا کی حفاظت کے جرم میں آذربائجان کی ھؤجیل میں شہید کر دیا گیا، شیعہ ہونے کے جرم میں آذربائیجان کے پانچ ہزار لوگ آج بھی اس ملک کی جیلوں میں قید ہیں۔
انہوں نے مزید کہا: صیہونی حکومت اور آذربائیجان کی حکومت کے درمیان قریبی تعلقات ہیں، 1993 میں اس ملک کے دار الحکومت باکو میں اس قابض حکومت کا سفارت خانہ باضابطہ طور پر قائم کیا گیا، ایران میں سوویت یونین کے زوال کے وقت آذربائیجان کی تقریباً 90 فیصد آبادی شیعہ تھی اور انقلاب اسلامی ایران کے حامی تھے۔
ایران میں افریقی اسلامک اسٹوڈنس یونین کے سربراہ نے کہا:وہ حجاب جو کہ مقبوضہ فلسطین اور امریکہ میں مسلمانوں کے لیے آزاد ہے، وہی حجاب آذربائیجان میں بالکل ممنوع ہے، یہاں تک کہ خواتین کو برتھ سرٹیفکیٹ اور پاسپورٹ کے لیے بھی حجاب کے بغیر ہونا ضروری ہے، گزشتہ دو سالوں میں 5000 سے زیادہ مرد و خواتین کو شیعہ ہونے کے جرم میں قید کیا گیا ہے اور ان میں سے بہت سے لوگوں کی کوئی خبر نہیں ہے۔