۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
آیت‌الله ضیاءالدین نجفی تهرانی

حوزہ/ مسجد و مدرسہ علمیہ نبی اکرم (ص) تہران کے متولی اور امام جماعت آیت اللہ ضیاء الدین نجفی تہرانی رحلت فرما گئے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مسجد و مدرسہ علمیہ نبی اکرم (ص) تہران کے متولی اور امام جماعت آیت اللہ ضیاء الدین نجفی تہرانی رحلت فرما گئے ہیں۔

سوانح حیات:

آیت اللہ ضیاء الدین نجفی تہرانی 1325 شمسی میں نجف اشرف میں پیدا ہوئے۔ آپ کے والد گرامی آیت اللہ حاج شیخ محمد حسین نجفی عاملی حوزہ علمیہ نجف اشرف کے برجستہ علمائے کرام میں سے ایک اور آیت اللہ العظمٰی میرزای نائینی، آیت اللہ حاج آقائے ضیاء الدین عراقی، آیت اللہ العظمٰی سید ابو الحسن اصفہانی اور آیت اللہ غروی اصفہانی کے شاگرد تھے۔

مرحوم آیت اللہ ضیاء الدین نجفی تہرانی 14 سال کی عمر میں اپنے والد کے ہمراہ نجف اشرف سے تہران گئے اور مدرسہ حاج ابو الفتح میں ابتدائی تعلیم حاصل کی اور اس کے بعد اعلیٰ تعلیم کے حصول کیلئے مدرسہ مروی میں داخلہ لیا۔

مرحوم و مغفور نے مدرسہ مروی میں آیت اللہ شیخ عبد الرزاق قائنی اور آیت اللہ سید ہاشم حسینی تہرانی سے کسب فیض کیا اور 22 سال کی عمر میں حوزہ علمیہ قم میں داخلہ لیا۔

آیت اللہ ضیاء الدین نجفی تہرانی نے حوزہ علمیہ قم کے برجستہ اساتذہ جیسے علامہ طباطبائی، آیت اللہ محمد شاہ آبادی، آیت اللہ یحییٰ انصاری شیرازی، آیت اللہ رضا صدر اور شہید مطہری سے کسب فیض کیا۔

مرحوم آیت اللہ ضیاء الدین نجفی تہرانی سائنس اور نجوم میں علامہ حسن زادہ آملی کے شاگرد تھے اور آپ نے عرفان اور اخلاق کے علوم کیلئے 10 سال تک آیت اللہ العظمٰی بہجت اور آیت اللہ العظمٰی بہاؤالدینی (رح) کی شاگردی اختیار کی۔

مرحوم نے فقہ اور اصول کے شعبے میں آیت اللہ العظمٰی گلپائیگانی، آیت اللہ حائری اور میرزا ہاشم آملی سے کسب فیض کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی ان عظیم عالم دین کی رحلت پر دینی مدارس اور علمائے کرام سمیت مجتہدین عظام کی خدمت میں تعزیت پیش کرتی ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .