۲۸ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۹ ذیقعدهٔ ۱۴۴۵ | May 17, 2024
ماموستا خدایی

حوزہ/ مولوی عبد الرحمن خدائی نے کہا: افسوس کا مقام ہے کہ اسلامی ممالک کے بعض رہنماوں کا خیال ہے کہ غزہ کے مسئلے کا حل صہیونیوں کے ساتھ بات چیت ہے، یہ ایک بے ہودہ فکر ہے، کیونکہ صہیونیوں کا صرف ایک ہی مقصد ہے اوقر وہ غزہ کے لوگوں کو تباہ و برباد کر دینا اور صفحہ ہستی سے مٹا دینا ہے ۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے شہر بانہ میں اہل سنت طلاب کے درمیان خطاب کرتے ہوئے مولوی عبد الرحمن خدائی نے کہا: آج عالم اسلام دشمنوں کے فوجی اور جھوٹے پروپکنڈوں کے شدید ترین حملوں کی زد میں ہے۔

بانہ شہر کے امام جمعہ نے کہا: آج آپ دیکھ رہے کہ کس طرح صہونی حکومت غزہ کے بے دفاع اور مظلوم عوام کے خلاف طرح طرح کے ظلم و ستم کر رہے ہیں، آج بھی یہ یک طرفہ جنگ اور فلسطین اور غزہ کے بے دفاع عوام کی نسل کشی جاری ہے۔

انہوں نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا: غزہ میں اس نسل کشی پر دنیا کے تمام ممالک بالخصوص انسانی حقوق کے جھوٹے دعویداروں خاموش ہیں اور صرف دیکھ رہے ہیں، اس بھی زیادہ افسوسناک یہ بات یہ ہے کہ اس معاملے میں اسلامی ممالک کے سربراہ بھی خاموش ہیں۔

مولوی عبد الرحمن خدائی نے کہا: افسوس کا مقام ہے کہ اسلامی ممالک کے بعض رہنماوں کا خیال ہے کہ غزہ کے مسئلے کا حل صہیونیوں کے ساتھ بات چیت ہے، یہ ایک بے ہودہ فکر ہے، کیونکہ صہیونیوں کا صرف ایک ہی مقصد ہے اوقر وہ غزہ کے لوگوں کو تباہ و برباد کر دینا اور صفحہ ہستی سے مٹا دینا ہے ۔

انہوں نے کہا: غزہ اور فلسطین کا مسئلہ اسلامی ممالک اور مسلمانوں کے اتحاد سے ہی حل ہو سکتا ہے، اور اگر ہم چاہتے ہیں کہ صیہونی حکومت دنیا سے نابود ہو جائے تو ہمیں عالم اسلام کے اتحاد اور ہم آہنگی کی اشد ضرورت ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .