۲۳ آذر ۱۴۰۳ |۱۱ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 13, 2024
غزہ

حوزہ/ فلسطینی وزارت صحت نے اتوار کے روز اعلان کیا کہ صیہونی حکومت نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 200 سے زائد فلسطینیوں کو شہید اور زخمی کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، فلسطینی وزارت صحت نے اتوار کے روز اعلان کیا کہ صیہونی حکومت نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 7 نئے حملے کئے جن سے 66 افراد شہید اور 138 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

اس طرح 205 روزہ جنگ کے دوران فلسطینی شہداء کی تعداد 34 ہزار 454 اور زخمیوں کی تعداد 77 ہزار 575 تک پہنچ گئی، ہزاروں فلسطینی اب بھی ملبے تلے دبے ہوئے ہیں اور انہیں امداد فراہم کرنا یا شہداء کی لاشوں کو نکالنا ممکن نہیں ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .