۲۵ آذر ۱۴۰۳ |۱۳ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 15, 2024
سید صدرالدین قبانچی

حوزہ/ حجۃ الاسلام و المسلمین سید صدرالدین قبانچی نے کہا: امریکہ خود دیکھ رہا ہے کہ کس طرح یونیورسٹیوں میں غزہ میں جنگ کو بند کرنےکی حمایت میں مظاہرے جاری ہیں، اس لئے یہ کہنا غلط نہیں ہوگا کہ اس وقت دنیا کے حالات اسلام اور شیعیت کے حق میں ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، نجف اشرف کے امام جمعہ حجۃ الاسلام و المسلمین سید صدرالدین قبانچی نے نجف اشرف میں نماز جمعہ کے خطبہ میں کہا:اخلاقی بدعنوانی اور منشیات کے خلاف بغداد اور عراقی صوبوں میں مہم چلائی گئی اور بہت سی گرفتاریاں کی گئیں۔

نجف اشرف کے امام جمعہ نے کہا: نجف اشرف میں جو حکومت کے منصوبے چل رہے ہیں وہ قابل تعریف ہیں، نجف اشرف کے روڈ کو اور بہتر بنانے کے لیے تین مراحل میں کام جاری ہیں، اس کے علاوہ نجف اشرف میں شہر کو سرسبز بنانے کے لیے دس لاکھ درخت لگانے کی مہم جاری ہے۔

انہوں نے مزید کہا: عراق میں سیکورٹی، سیاسی اور اقتصادی طور پر کافی استحکام نظر آرہا ہے جس کی وجہ سے یہ ملک خطے میں ایک ستارے کی طرح چمک رہا ہے۔

حجۃ الاسلام و المسلمین قبانچی نے دنیا کے حالات کے بارے میں خطاب کرتے ہوئے کہا:غزہ میں جنگ کو 200 سے زائد دن گزر چکے ہیں اور غزہ ابھی تک مزاحمت کر رہا ہے، اس کے اثرات غزہ تک محدود نہیں بلکہ عالمی سطح تک سرایت کر چکے ہیں، امریکہ خود دیکھ رہا ہے کہ کس طرح یونیورسٹیوں میں غزہ میں جنگ کو بند کرنےکی حمایت میں مظاہرے جاری ہیں، اس لئے یہ کہنا غلط نہیں ہوگا کہ اس وقت دنیا کے حالات اسلام اور شیعیت کے حق میں ہیں۔

نجف کے مبلغ جمعہ اشرف نے مزدوروں کے عالمی دن کی مناسبت سے اسلام میں مزدوروں اور محنت کشوں کے بارے میں خطاب کرتے ہوئے کہا: اسلام نے کام کرنے پر زور دیا ہے اور ایک حدیث میں وارد ہوا ہے کہ اپنے اہل خانہ کے لیے محنت اور مزدوری کرنے والا شخص اللہ کے نزدیک مجاہد کی طرح ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .