۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
القبانجی: القضية الحسينية ملحمة على ارض الواقع جمعت كل الأجيال والشرائح الاجتماعية

حوزہ / حجت الاسلام و المسلمین سید صدرالدین قبانچی نے کہا: حسینی تحریک روئے زمین پر ایک ایسی پرشکوہ تحریک ہے جس نے تمام نسلوں اور سماجی طبقوں کو اکٹھا کر دیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، عراق کے شہر نجف اشرف کے امام جمعہ اور عراقی سپریم مجلس اسلامی کے رکن حجت الاسلام و المسلمین سید صدرالدین قبانچی نے مجلس اسلامی کی خواتین اراکین کی جانب سے منبر حسینی کے مرثیہ سراؤں کے ساتھ منعقدہ سالانہ اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہا: حسینی تحریک روئے زمین پر ایک ایسی پرشکوہ تحریک ہے جس نے تمام نسلوں اور سماجی طبقوں کو اکٹھا کر دیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا: تحریک حسینی میں نوجوان، بچے، عورتیں، بوڑھے، کالے، گورے، مسلمان اور عیسائی سب شامل ہوتے ہیں۔

نجف اشرف کے امام جمعہ نے کہا: مسئلہ حسینی جو چیز نماِاں ہے وہ اس کا اسلامی افکار کے تمام مسائل میں سرفہرست ہونا ہے۔

انہوں نے کہا: مسئلہ حسینی خارجی حقیقت پر مبنی ایک شاندار نمونہ ہے جس میں شجاعت، لگن، قربانی، عبادت اور پرہیزگاری جیسی تمام اسلامی اقدار شامل ہیں۔

تحریک حسینی تمام میدانوں میں انسانیت کے لیے ایک رول ماڈل ہے

تبصرہ ارسال

You are replying to: .