حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، نجف اشرف کے امام جمعہ حجت الاسلام و المسلمین سید صدرالدین قبانچی نے حسینیہ اعظم فاطمیہ نجف اشرف میں دئے گئے اپنے خطبہ جمعہ میں کہا: امریکہ کے نئے صدر کا یہ اعتراف کہ ان کے ملک میں جرائم کی سطح اس حد تک پہنچ چکی ہے کہ اس سے پہلے کسی نے ایسا نہیں دیکھا، اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ دنیا پر تسلط کا نظریہ، ملتوں کی بیداری اور اسلامی بیداری کے سبب اب زوال کی طرف بڑھ رہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا: یہ اعتراف امریکہ کے سب سے اعلیٰ عہدیدار کے ذریعے اس جرم کے بعد کیا گیا جو اس ہفتے نیوار شہر میں پیش آیا جہاں ایک شخص نے لوگوں کو گاڑی کے نیچے کچل کر چودہ افراد کو مار ڈالا۔
امام جمعہ نجف اشرف نے اپنے خطبے کے ایک اور حصے میں کہا: اس خطے میں پیش آنے والی تبدیلیوں کے مقابلے میں ہمارا واحد آپشن "وحدت کلمہ اور اس راستے پر استقامت" ہے۔ ہمارا پیغام ایک ہونا چاہئے تاکہ ہم اپنے اہداف کو حاصل کر سکیں۔
انہوں نے مزید کہا: یہاں کچھ لوگ حیران ہیں کہ ہم اپنی جان کو خطرے میں کیوں ڈالتے ہیں؟ اس کا جواب یہ ہے کہ ہمیں نشانہ بنایا جاتا ہے، چاہے ہم محاذ پر ہوں یا صلح کا راستہ اختیار کریں کیونکہ ہم اہل بیت علیہم السلام کی ولایت اور ان کی پیروی کو اپنا فریضہ اور اعزاز سمجھتے ہیں۔
آپ کا تبصرہ