ہفتہ 7 جون 2025 - 15:53
دمشق میں آیت اللہ العظمیٰ سیستانی کے دفتر پر حملہ کرنے والوں کو قرارواقعی سزا دی جائے

حوزہ/ حجت الاسلام والمسلمین سید صدرالدین قبانچی نے کہا: حضرت آیت اللہ العظمیٰ سیستانی شیعوں اور مسلمانوں کے لیے ایک ممتاز دینی شخصیت ہیں۔ دمشق میں ان کے دفتر پر حملہ ہماری نمایاں ترین شخصیت پر حملے کے مترادف ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امام جمعہ نجف اشرف حجت الاسلام والمسلمین سید صدرالدین قبانچی نے حسینیہ اعظم فاطمیہ نجف اشرف میں خطبہ جمعہ کے دوران کہا: حضرت آیت اللہ العظمیٰ سیستانی شیعوں اور مسلمانوں کے لیے ایک ممتاز دینی مرجع ہیں۔ دمشق میں ان کے دفتر پر دہشت گرد گروہ کے ذریعے حملہ ہماری نمایاں ترین شخصیات میں سے ایک پر حملہ شمار ہوتا ہے اور ہم اس مذموم اقدام کو برداشت نہیں کر سکتے۔

انہوں نے مزید کہا: ہم منتظر ہیں کہ ان عناصر کو قرارواقعی سزا دی جائے اور ان سے بازپرس کی جائے۔ محض معافی کافی نہیں ہے۔

امام جمعہ نجف اشرف نے اپنے خطاب کے دوران امام خمینیؒ کی رحلت کی چھتیسویں برسی کے موقع پر کہا: امام خمینیؒ نے سیاسی اور ثقافتی لحاظ سے دنیا کے نقشے کو بدل دیا۔ اس وقت دنیا دو قطبوں میں تقسیم تھی؛ ایک امریکی مغربی بلاک اور دوسرا سوویت یونین کا مشرقی بلاک۔ امام خمینیؒ نے دنیا کے سیاسی و تہذیبی نقشے کو تبدیل کر دیا۔

انہوں نے مزید کہا: جب سوشلسٹ نظام اور مشرقی بلاک کا خاتمہ ہوا تو سرمایہ دارانہ نظام دنیا کا واحد غالب نظام بن گیا۔ یہی وہ موقع تھا جب امام خمینیؒ کا کردار نمایاں ہوا کیونکہ انہوں نے دنیا کے سیاسی اور تہذیبی نقشے کو بدل کر آج کی دنیا کو دو قطبوں میں تقسیم کر دیا: ایک سیکولر اور غیر مذہبی قطب اور دوسرا دینی قطب۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha