۱۶ آذر ۱۴۰۳ |۴ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 6, 2024
السيد صدر الدين القبانجي

حوزہ/ حجت الاسلام والمسلمین سید صدرالدین قبانچی نے کہا: لبنان کی مقاومت ایک عظیم قوم کی نمائندہ ہے جو عالمی استکباری قوتوں کے خلاف ڈٹ گئی اور بالآخر کامیاب ہوئی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امام جمعہ نجف اشرف حجت الاسلام والمسلمین سید صدرالدین قبانچی نے حسینیہ اعظم فاطمیہ نجف اشرف میں خطبۂ جمعہ کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا: لبنان کی مقاومت ایک عظیم قوم کی نمائندہ ہے جو استکباری قوتوں کے خلاف کھڑی ہوئی اور آخرکار فتح یاب ہوئی۔

انہوں نے کہا: مقاومت کی یہ تاریخی کامیابی لبنانی عوام کی اپنے وطن اور حقوق کے دفاع کے لیے طاقت اور عزم کو ظاہر کرتی ہے۔

انہوں نے لبنان کے مؤمن بہادروں کی تاریخی فتح پر انہیں خراجِِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا: اسرائیل نے اپنی مذموم اور ظالمانہ پالیسی پر عمل کرتے ہوئے لبنان کو ختم کرنے کی کوشش کی۔ اس پالیسی نے نہ صرف ہزاروں گھروں کو تباہ کیا بلکہ 3823 معصوم افراد کی شہادت اور 15869 دیگر افراد کے زخمی ہونے کا باعث بنی۔

امام جمعہ نجف اشرف نے مزید کہا: لبنانی مقاومت نے اسرائیل کو ذلت اور رسوائی کے ساتھ جنگ بندی قبول کرنے پر مجبور کیا، جو لبنان کے عوام کے لیے ایک عظیم فتح ہے۔

حجۃ الاسلام والمسلمین سید صدرالدین قبانچی نے کہا: لبنانی مقاومت کسی ایک ملک کی نمائندہ نہیں بلکہ ایک عظیم قوم کی نمائندہ ہے، جس کے خلاف عالمی استکباری قوتیں متحد ہوئیں تاکہ اسے شکست دے سکیں، لیکن بالآخر مقاومت کامیاب ہوئی اور اسرائیل کو خاک چٹائی۔ میں اس عظیم کامیابی پر لبنان کے عوام کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .