جمعہ 31 جنوری 2025 - 12:31
خواتین علم و دانش کے فروغ میں کلیدی کردار ادا کرتی ہیں: سید صدرالدین قبانچی

حوزہ/ نجف اشرف کے امام جمعہ حجت الاسلام و المسلمین سید صدرالدین قبانچی نے خواتین کے علمی و تعلیمی کردار کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ نہ صرف خاندان بلکہ پورے معاشرے میں علم و دانش کے فروغ میں بنیادی حیثیت رکھتی ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، نجف اشرف کے امام جمعہ حجت الاسلام و المسلمین سید صدرالدین قبانچی نے خواتین کے علمی و تعلیمی کردار کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ نہ صرف خاندان بلکہ پورے معاشرے میں علم و دانش کے فروغ میں بنیادی حیثیت رکھتی ہیں۔

یہ گفتگو انہوں نے "راہ ہدایت" (طریق الہدیٰ) نامی آن لائن گروپ سے وابستہ خواتین اور لڑکیوں کی انجمنوں کے ذمہ داران کے ساتھ ایک نشست میں کی۔

یہ اجلاس "جوانان و ورزش" دفتر کے خواتین سیکشن کی جانب سے منعقد کیا گیا، جس میں شعبان اور رمضان المبارک کے پروگراموں کے ساتھ ساتھ امام مہدی (عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف) کے جشن ولادت کی تیاریوں اور ثقافتی نمائش کے افتتاح پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

حجت الاسلام و المسلمین قبانچی نے لڑکیوں کی شمولیت اور ان کی ثقافتی و مذہبی رہنمائی کے لیے تعلیمی کورسز کے انعقاد پر زور دیتے ہوئے کہا کہ خواتین کی صلاحیتوں کو نکھارنا اور انہیں معاشرے میں مؤثر کردار ادا کرنے کے قابل بنانا ضروری ہے۔

انہوں نے سوشل میڈیا کے مثبت استعمال، تعلیمی نظریات کے فروغ اور مذہبی مقابلوں کے انعقاد کی اہمیت پر بھی روشنی ڈالی۔

آخر میں امام جمعہ نجف نے اجلاس میں شریک خواتین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انہیں معاشرتی خدمات کے لیے باہمی روابط اور کوششیں جاری رکھنے کی تلقین کی۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha