ہفتہ 21 دسمبر 2024 - 15:51
مراجع کرام نے موجودہ حالات کو علامات ظہور سے جوڑنے سے منع کیا ہے

حوزہ/ امام جمعہ نجف اشرف حجت الاسلام والمسلمین سید صدرالدین قبانچی نے خطبۂ جمعہ میں کہا کہ مرجعیت نے موجودہ حالات کو ظہورِ امام مہدی (عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف) کی نشانیوں سے جوڑنے سے منع کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امام جمعہ نجف اشرف حجت الاسلام والمسلمین سید صدرالدین قبانچی نے خطبۂ جمعہ میں کہا کہ مرجعیت نے موجودہ حالات کو ظہورِ امام مہدی (عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف) کی نشانیوں سے جوڑنے سے منع کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ روایات میں بعض حتمی نشانیوں کا ذکر کیا گیا ہے جن میں آسمانی صدا، مغرب سے سورج کا طلوع، دجال کا خروج، نفس زکیہ کا قتل، اور یمانی کا ظہور شامل ہیں۔

عراق کی صورت حال

انہوں نے عراق کے موجودہ حالات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملک وفادار عوام اور مضبوط مرجعیت کے سبب کسی خوف یا اضطراب سے دو چار نہیں ہے۔

ولادت حضرت فاطمہ زہرا (س)

انہوں نے حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی ولادت کے موقع پر حرم امیر المومنین (ع) کی جانب سے "ہفتہ عفاف" کی تقریبات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ عفاف دونوں جنسوں کے لیے حرام سے اجتناب اور پاکدامنی کا درس دیتا ہے۔

حقوقِ نسواں

انہوں نے خواتین کے حقوق کو عفت اور خوشحال زندگی کے اصولوں پر مبنی قرار دیتے ہوئے خاندان، حکومت اور تعلیمی نظام پر استعمارِ ثقافتی کے خلاف اقدامات کی ذمہ داری عائد کی۔

ظہور امام کے لئے دعا

انہوں نے اپنے خطاب کے آخر میں کہا: ہم سب پر ذنہ داری عائد ہوتی ہے کہ ظہور امام مہدی عج کے لیے دعائیں کریں اور اس کے لئے زمینہ فراہم کریں۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .