حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عراق میں تحریک صدر کے سربراہ حجت الاسلام والمسلمین مقتدی صدر نے آج نجف اشرف کے امام جمعہ، حجت الاسلام والمسلمین سید صدرالدین قبانچی، سے ملاقات کی۔ یہ ملاقات اس وقت ہوئی جب علی الصبح حجۃالاسلام قبانچی کی رہائش گاہ پر نامعلوم حملہ آوروں نے آر پی جی کے ذریعے حملہ کیا۔
امام جمعہ نجف اشرف کے دفتر کے مطابق، یہ ملاقات نجف کے محلہ الغدیر میں حجۃالاسلام قبانچی کی رہائش گاہ پر حملے کے بعد ان کے ذاتی دفتر میں ہوئی، جہاں سید مقتدی صدر نے ان سے اظہار یکجہتی کیا اور اس جرم کی مذمت کی۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ حجت الاسلام والمسلمین قبانچی نے مقتدی صدر کی آمد کو باعث فخر قرار دیا، جبکہ سید مقتدی صدر نے اس جرم کو شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے قابل مذمت اور بزدلانہ حرکت قرار دیا۔
واضح رہے کہ سحر کے وقت سید صدرالدین قبانچی کے گھر پر آر پی جی حملہ کیا گیا تھا جس کے پیچھے نامعلوم حملہ آور ملوث تھے۔