حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عراق کے صدر عبداللطیف جمال رشید نے جمعہ کے روز ایک خط میں شیعہ رہنما اور صدر تحریک کے سربراہ سید مقتدیٰ صدر سے اپیل کی ہے کہ وہ آئندہ عام انتخابات میں شرکت کریں۔
صدر جمہوریہ نے اپنے پیغام میں مقتدیٰ صدر سے درخواست کی کہ وہ انتخابات کے بائیکاٹ کے فیصلے پر نظرثانی کریں اور قومی سیاسی عمل میں دوبارہ شامل ہوں۔
یاد رہے کہ مقتدیٰ صدر نے گزشتہ ماہ اعلان کیا تھا کہ وہ آئندہ انتخابات میں حصہ نہیں لیں گے۔ انہوں نے اس فیصلے کی وجہ ملک میں پھیلا ہوا کرپشن اور بدعنوان عناصر کی موجودگی کو قرار دیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ عراق اس وقت نازک ترین حالات سے گزر رہا ہے اور "آخری سانسیں لے رہا ہے۔"
قابل ذکر ہے کہ مقتدیٰ صدر نے جون 2022 میں بھی سیاست سے کنارہ کشی اختیار کی تھی اور اپنے پارلیمانی اتحاد کے تمام 73 ارکان سے استعفے دلوا دیے تھے، تاکہ خود کو ان سیاستدانوں سے الگ رکھ سکیں جنہیں وہ فاسد قرار دیتے ہیں۔









آپ کا تبصرہ