۳ آذر ۱۴۰۳ |۲۱ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 23, 2024
السيد صدر الدين القبانجي

حوزہ / حجت الاسلام والمسلمین سید صدرالدین قبانچی نے کہا: ہم تمام اسلامی قوموں کے ساتھ اپنی یکجہتی کا اعلان کرتے ہیں اور ان کے ساتھ کھڑے ہیں اور دشمنانِ اسلام کو خبردار کرتے ہیں کہ ان پر حملہ ہمارے اوپر حملہ ہے

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، امام جمعہ نجف اشرف حجت الاسلام والمسلمین سید صدرالدین قبانچی نے حسینیہ فاطمیہ اعظم نجف اشرف میں نماز جمعہ کے خطبے کے دوران کہا: آج کا اہم موضوع اسرائیل کی اسلامی قوموں کے خلاف جنگ اور جارحیت میں شدت ہے۔

انہوں نے کہا: عراق کے شہر بابل میں حشد الشعبی کے اڈے پر بمباری میں چند افراد شہید ہوئے، لبنان میں اسلامی مزاحمت کے کمانڈر شہید فواد شکر کی شہادت، ایران میں جمہوری اسلامی ایران کے مہمان شہید اسماعیل ہنیہ کی شہادت اور یمن میں شدید بمباری اور وہاں متعدد شہریوں کا شہید ہونا یہ سب اسرائیل کے خوف اور جنگ غزہ سے فرار کی کوششیں ہیں۔

انہوں نے مزید کہا: ہم شہداء کے خاندانوں سے تعزیت کرتے ہوئے اعلان کرتے ہیں کہ ہم ایسی قوم ہیں جو موت سے نہیں ڈرتے، ہمارے لئے قتل ہونا ایک عادت ہے اور خدا کی جانب سے شہادت کے نصیب ہونے میں "ہماری عزت" ہے۔

امام جمعہ نجف اشرف نے کہا: ہم تمام اسلامی قوموں کے ساتھ اپنی یکجہتی کا اعلان کرتے ہیں اور ان کے ساتھ کھڑے ہیں اور دشمنانِ اسلام کو خبردار کرتے ہیں کہ ان پر حملہ ہمارے اوپر حملہ ہے۔

حجت الاسلام والمسلمین قبانچی نے عراق میں امریکیوں کی موجودگی کا ذکر کرتے ہوئے کہا: امریکی قابضوں اور غاصبوں کو ہماری سرزمین سے چلا جانا چاہیے اور ان کی یہاں موجودگی کا کوئی قانونی جواز نہیں ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .