۲۴ آذر ۱۴۰۳ |۱۲ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 14, 2024
سید صدر الدین قبانچی امام جمعه نجف اشرف

حوزہ/ حجت الاسلام والمسلمین قبانچی نے کہا کہ عراق اور امریکہ کے مابین ہونے والے رسمی مذاکرات کے پہلے دور میں، امریکہ کے عراق سے انخلاء پر فیصلہ ہوا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امام جمعہ نجف اشرف حجت الاسلام والمسلمین سید صدر الدین قبانچی نے خطبۂ جمعہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ عراق اور امریکہ کے مابین امریکی انخلاء سے متعلق ہونے والے رسمی مذاکرات کے پہلے دور میں، امریکہ کے عراق سے انخلاء پر فیصلہ ہوا ہے، لہٰذا عراقی حکومت کے اس مؤقف پر کہ جس میں انہوں نے اپنی حفاظت کی طاقت پر زور دیا ہے، شکریہ ادا کرتے ہیں۔

انہوں نے جرف الصخر پر امریکہ کے توسط سے ہونے والی بمباری کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ جرف الصخر اور القائم علاقوں پر کئی مرتبہ بمباری ہوئی، لہٰذا بمباری کے سلسلے کو روکنے کا واحد راستہ، عراق سے امریکی انخلاء ہے، کیونکہ ہمارے جوان آخری دم تک قربانی دینے کیلئے تیار ہیں۔

امام جمعہ نجف اشرف نے کہا کہ امریکہ کے بارے میں ٹرمپ کا مؤقف کہ جس میں انہوں نے امریکہ کو بین الاقوامی کوڑا دان کہا تھا، یہ ایک حقیقت پر مبنی مؤقف ہے۔

حجت الاسلام والمسلمین سید صدر الدین قبانچی نے غاصب اسرائیل کے بارے میں حضرت آیت اللہ العظمٰی سید علی خامنہ ای کے فرمان کی جانب اشارہ کیا، جس میں آپ نے فرمایا تھا کہ غاصب اسرائیل سے ارتباط کی رگیں منقطع ہونی چاہئیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .