۲۴ آذر ۱۴۰۳ |۱۲ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 14, 2024
دیدار معاون حشدالشعبی عراق با شیخ زکزاکی

حوزہ/ حشدالشعبی کے ادارہ برائے ثقافتی امور کے نائب سربراہ حجۃ الاسلام والمسلمین سید ہاشم الحیداری نے قم میں نائجیریا کی اسلامی تحریک کے سربراہ شیخ ابراہیم زکزاکی سے ملاقات اور گفتگو کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حشدالشعبی کے ادارہ برائے ثقافتی امور کے نائب سربراہ حجۃ الاسلام والمسلمین سید ہاشم الحیداری نے قم میں نائجیریا کی اسلامی تحریک کے سربراہ شیخ ابراہیم زکزاکی سے ملاقات اور گفتگو کی۔

اس پرخلوص ملاقات میں حجۃ الاسلام والمسلمین سید ہاشم الحیدری نے عراق کے عوام اور حشد الشعبی کے مجاہدین کی طرف سے شیعیان نائجیریا کے قائد کو سلام پیش کیا اور خداوند متعال سے ان کی صحت یابی کے لئے دعا کی۔

اس ملاقات کے دوران حجت الاسلام شیخ ابراہیم زکزاکی نے عراق کے مراجع کرام اور عراقی شیعوں کی نائجیریا میں اس شیعہ تحریک کی حمایت کو بھی سراہا۔

واضح رہے کہ شیعیان نائیجیریا کے رہنما شیخ زکزاکی نے تہران اور ابوجا تعلقات کی بحالی کے سلسلے میں 11 اکتوبر کو ایران کا دورہ کیا ہے اور وہ اس وقت شہر مقدس قم میں موجود ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .