پیر 22 جنوری 2024 - 19:50
شیخ ابراہیم زکزاکی کی حرم حضرت فاطمہ معصومہ (س) میں حاضری اور زیارت

حوزہ / نائیجیریا کے شیعہ رہنما شیخ ابراہیم زکزاکی نے حرم حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا میں حاضری دی اور حرم مطہر کی زیارت سے مشرف ہوئے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، نائیجیریا کے شیعہ رہنما شیخ ابراہیم یعقوب زکزاکی نے آج ایک وفد کے ہمراہ شہر قم المقدس کا سفر کیا۔ جس کے دوران وہ اس شہر کے علماء کرام سے ملاقات اور گفتگو بھی کریں گے۔

قم میں ان کے سفری دورے کا آغاز آج صبح حرم حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا میں حاضری اور حرم مطہر کی زیارت سے ہوا۔

قابل ذکر ہے کہ شیخ ابراہیم زکزاکی کے قم کے سفری شیڈول میں مراجع تقلید، حوزہ علمیہ کے مدیر اور افریقی طلباء سے ملاقاتیں شامل ہیں۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha