حرم حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا
-
سوڈانی وزیر خزانہ اور سفیر کی حرم حضرت فاطمہ معصومہ (س) میں حاضری +تصاویر
حوزہ/ جمہوریہ سوڈان کے مالیاتی اور اقتصادی منصوبہ بندی کے وزیر جبرائیل ابراہیم محمد فضیل نے ایران میں سوڈانی سفیر عبد العزیز حسن صالح طحہ کے ہمراہ حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا کے حرم میں حاضری دی ہے۔
-
شیخ ابراہیم زکزاکی کی حرم حضرت فاطمہ معصومہ (س) میں حاضری اور زیارت
حوزہ / نائیجیریا کے شیعہ رہنما شیخ ابراہیم زکزاکی نے حرم حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا میں حاضری دی اور حرم مطہر کی زیارت سے مشرف ہوئے۔
-
جامعۃ الزہراء (س) کی استاد محترمہ خواہر رقیہ درویشی کی حوزہ نیوز ایجنسی سے گفتگو:
حضرت معصومہ (س) مکتبِ امام موسیٰ کاظم اور امام علی رضا سے تربیت یافتہ ایک عظیم خاتون تھیں
حوزہ/ جامعۃ الزہراء(س) کی معلمہ نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا حیات طیبہ کی مالک تھیں، کہا کہ حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا کی زندگی آئمہ اطہار علیہم السلام کی زندگی کا نچوڑ تھی۔ آپ نے اپنے عظیم والد اور بھائی کے مکتب سے پرورش پائی۔
-
حجۃ الاسلام والمسلمین حیدری کاشانی:
خطبۂ غدیر کے مخاطب دنیا بھر کے انسان ہیں
حوزہ / حرم حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا کے خطیب نے کہا: خطبہ غدیر دنیا کا سیاسی ترین خطبہ ہے کیونکہ امت کی رہنمائی اور انسانی معاشروں میں حاکمیت کا حق اسی خطبہ میں بارہ اماموں کے سپرد کیا گیا ہے۔
-
حجۃ الاسلام و المسلمین عباسی:
جامعۃ المصطفی سمیت تمام نعمتیں حضرت معصومہ (س) کے بابرکت وجود سے ہیں
حوزہ / حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا کے روضۂ اقدس میں گرد و غبار کی صفائی کی تقریب جامعۃ المصطفی کے اراکین اور ان کے اہل خانہ کی موجودگی میں گزشتہ شب حرمِ حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا کے "فاطمۃ الزہرا (س) ہال" میں منعقد ہوئی۔
-
حضرت فاطمہ معصومہ (س) کی زیارت بہشت میں داخل ہونے کی اہم دستاویز ہے،
حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیھا حضرت امام موسی کاظم علیہ السلام کی صاحبزادی، حضرت امام علی رضا علیہ السلام کی ہمشیرہ اور امام محمد تقی جواد علیہ السلام کی پھوپھی ہیں۔
-
آیت اللہ صافی گلپائیگانی کے جسد خاکی کو کربلائے معلی میں سپرد خاک کیا جائے گا
حوزہ/ مرحوم کا جسد اطہر ان کی وصیت کے مطابق سید الشہداء حضرت ابا عبداللہ الحسین علیہ السلام کے حرم میں دفن کیا جائے گا۔
-
روضہ معصومہ (س) میں بنت رسول کے غم میں مجالس و ماتم اور علامہ شہنشاہ نقوی کا خطاب
حوزہ/ مجالسِ عزاء سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کے معروف خطیب حجۃ الاسلام والمسلمین سید شہنشاہ نقوی صاحب نے زندگانی اور سیرتِ حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کے مختلف پہلوؤں کو بیان کرنے کے ساتھ ساتھ عظمت و مقام بی بی دو عالم حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کو بیان کیا۔
-
حجۃ الاسلام والمسلمین مؤمنی:
حضرت فاطمہ معصومہ (س) خدا کی بندگی کی وجہ سے بلند مقامات تک پہنچیں
حوزہ/ حرم حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا کے خطیب نے کہا: حضرت معصومہ(سلام اللہ علیہا خدا کی بندگی کے ذریعہ بلند مقامات تک پہنچی ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ تین معصوم اماموں نے حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا کی زیارت کی تاکید کی ہے اور فرمایا ہے کہ جو بھی ان کی زیارت کرے گا بہشت اس پر واجب ہے۔
-
یکم ذی قعدہ سے 11ذی قعدہ عشرہ کرامت:
حضرت فاطمہ معصومہ(س) سے محبت اور مودت کا اظہار واجب ہے، حجۃ الاسلام ظہیری
حوزہ/ استاد حوزہ علمیہ نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ حضرت فاطمہ معصومہ(س)کا تعلق اہل بیت عصمت و طہارت علیہم السلام سے بے،کہاکہ قرآن مجید نے اہل بیت(ع)کی مودت کو واجب قرار دیا ہے اور حضرت فاطمہ معصومہ(س)سے اظہار مودت اور محبت کی سب سے بہترین مثال،ان کے حرم میں حاضر ہو کر زیارت پڑھنا ہے۔
-
نفس اور دل کی حفاظت کے لئے بھی ماسک کی ضرورت ہے، حجۃ الاسلام مومنی
حوزہ/ حرم حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا کے خطیب نے کہا: دینی کتب کا مطالعہ انسان کو شبہات سے محفوظ رکھتا ہے۔
-
حجۃ الاسلام والمسلمین مومنی:
اضطراب اور پریشانی سے کیسے نجات حاصل کریں؟
حوزہ حرم حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا کے خطیب نے کہا: روایات میں آیا ہے کہ سورہ انشراح کو زیادہ پڑھیں اور اس سورہ کو پڑھتے وقت اپنا ہاتھ اپنے دل پر رکھیں تاکہ خدا انسان کو شرح صبر عطا کرے اور بعض بیماریوں کے دور ہونے کے لیے بھی روایات میں کہا گیا ہے کہ اس سورہ کو پڑھیں اور اپنے اوپر دم کریں۔
-
امر بالمعروف و نہی عن المنکر کے بغیر معاشرہ مردہ ہو جاتا ہے، حجۃ الاسلام والمسلمین مؤمنی
حوزہ / حرم حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا قم کے خطیب نے معاشرہ کی اصلاح کے لیے امر بالمعروف و نہی عن المنکر کو مؤثر قرار دیتے ہوئے کہا: معاشرہ کی حیات امر بالمعروف و نہی عن المنکر سے وابستہ ہے اور جس معاشرہ میں امر بالمعروف و نہی عن المنکر نہ ہو وہ معاشرہ مردہ ہو جاتا ہے۔
-
توحید پرست کبھی بھی دشمن کے سامنے سر تسلیم خم نہیں کرتا، حجۃ الاسلام والمسلمین رفیعی
حوزہ/ حرم حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا قم کے خطیب نے کہا: توحید پرست کبھی بھی دشمن کے سامنے سر تسلیم خم نہیں کرتا اور طاغوت سے دشمنی موحدین کی خصوصیات میں سے ہے۔
-
حضرت خدیجہ (س) نے اپنی جان اور آبرو سے اسلام کا دفاع کیا، حجۃ الاسلام والمسلمین مؤمنی
حوزہ/ حرم حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا کے خطیب نے کہا: حضرت خدیجہ سلام اللہ علیہا وہ پہلی خاتون تھی جس نے خدا اور پیغمبر خدا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر ایمان لایا۔ اگر ان کا مال نہ ہوتا تو شعب ابی طالب میں اسلام کا کام تمام ہو گیا ہوتا اور اگر قریش کے حملوں کے مقابلے میں حضرت خدیجہ سلام اللہ علیہا کا دفاع نہ ہوتا تو پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی جان کو خطرہ لاحق تھا۔
-
باطل گفتگو کو سننے سے دل سیاہ ہو جاتا ہے، حجۃ الاسلام والمسلمین مؤمنی
حوزہ/ حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا کے خطیب نے کہا: غنا اور موسیقی دل کو سیاہ کردیتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو چیز کان سے داخل ہوتی ہے وہ ڈائریکٹ انسان کے دل پر اثر انداز ہوتی ہے حالانکہ دل خدا کی محبت سے پر ہونے کی جگہ ہے۔
-
حجۃ الاسلام والمسلمین رفیعی:
کلام امام سجاد (ع) میں حقیقی مومن کی نشانیاں
حوزہ / حرم حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا کے خطیب نے کہا: امام سجاد علیہ السلام کے فرمان کے مطابق حقیقی مومن وہ ہے جو خلوت میں تقوی اختیار کرے، تنگدستی میں صدقہ دے، مصیبت میں صبر کرے اور غصہ کے وقت حلم و بردباری سے کام لے۔
-
خودپسندی دل کے تاریک ہونے کی علامات میں سے ہے، حجۃ الاسلام مومنی
حوزہ/ حرم حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا کے خطیب نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ دنیا کی محبت انسان کے دل کو تاریک کردیتی ہے کہا: دل کے تاریک ہونے کی پہلی نشانی دنیا کی محبت اور اپنے آپ کو دوسروں سے برتر سمجھنا ہے اور یہ کہ ایسا شخص ہمیشہ یہ چاہتا ہے کہ دوسرے اس کی تعریف و تمجید کریں۔
-
توبہ کرنے والا جوان محبوب خدا ہے، حجۃ الاسلام فیعی
حوزہ / حرم حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا کے خطیب نے کہا: خدا وند متعال جوان کی عبادت اور گریہ و توبہ کو پسند کرتا ہے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ سب اور بالخصوص جوان ماہ مبارک رمضان میں خدا سے اپنے رابطہ کی اصلاح کریں اور کوشش کریں کہ تلاوت قرآن کریم اور نماز کے ذریعہ قرب خداوندی حاصل کریں۔
-
اہل بیت (ع) سے تمسک سے دنیا اور آخرت کی خوش بختی حاصل ہوتی ہے، حجۃ الاسلام فرحزاد
حوزہ/ حرم حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا کے خطیب نے کہا: دین کی حفاظت اور دنیاوی اور اخروی خوشبختی اہل بیت علیہم السلام سے تمسک سے حاصل ہوتی ہے کیونکہ معصومین علیہم السلام سے توسل شرک و گمراہی اور ہلاکت سے نجات دیتا ہے۔
-
امام کی پیروی دنیا اور آخرت کی خوش بختی کا باعث ہے، حجت الاسلام سید حسین مؤمنی
حوزہ/ حرم حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا کے خطیب نے کہا: جو دنیا کے پیچھے جاتا ہے وہ صرف مشکلات اور بے سکونی میں گرفتار رہتا ہے۔ جبکہ جس کی توجہ آخرت کی طرف ہوتی ہے وہ بلند مرتبہ کا مالک ہوتا ہے کیونکہ اولیاء الہی ہمیشہ آخرت کی فکر میں رہتے ہیں اور جس شخص کی توجہ امام معصوم علیہ السلام کی جانب ہوتی ہے وہ شخص بہترین شخص ہے کیونکہ اس وقت وہ اپنے پاس دنیا، آخرت اور امام معصوم علیہ السلام سب ہی کو رکھتا ہے۔
-
خطیب روضہ حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا:
قرآن کریم نے ۲۰ بار صبر کا حکم دیا ہے، حجت الاسلام حسینی قمی
حوزہ/ روضہ حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا کے خطیب نے کہا: قرآن مجید میں ۱۰۰ بار سے زائد کلمہ صبر آیا ہے اور قرآن کریم نے ۲۰ بار صبر کا حکم دیا ہے ۔ ہمارے آج کے معاشرے کو سب سے زیادہ حضرت زینب سلام اللہ علیہا کے صبر اور بردباری سے درس حاصل کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ اس باعظمت خاتون کی زندگی کے مختلف پہلو ہمارے لئے درس آموز ہیں۔