۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
تصاویر / دیدار حجت الاسلام والمسلمین شیخ زکزاکی با آیت الله اعرافی

حوزہ/ نائیجیریا کی اسلامی تحریک کے سربراہ نے کہا: انقلاب اسلامی سے پہلے نائجیریا میں ایک بھی شیعہ نہیں تھا اور امام خمینی (رہ) کی رہنمائی اور حضرت حجت (عج) کے احسانات کی بدولت آج افریقہ لاکھوں شیعہ آباد ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، نائیجیریا کی اسلامی تحریک کے سربراہ حجت الاسلام والمسلمین شیخ ابراہیم زکزاکی نے حوزہ علمیہ ایران کے سربراہ آیت اللہ اعرافی اور علماء اور حوزہ علمیہ کی انتظامیہ کمیٹی کے ایک گروپ سے ملاقات اور گفتگو کی۔

اس ملاقات میں شیخ زکزاکی نے نائیجیریا کی ثقافتی اور اسلامی سرگرمیوں کے بارے میں رپورٹ پیش کی اور عالم اسلام اور افریقہ کے مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس شیعہ مجاہد عالم دین نے تحریک اسلامی کی کامیابی اور نائیجیریا اور افریقہ میں ثقافتی پیشرفت کو امام خمینی (رح) اور انقلاب اسلامی ایران کی زحمتوں کا نتیجہ قرار دیا اور کہا: انقلاب اسلامی سے پہلے نائیجیریا میں ایک بھی شیعہ نہیں تھا اور امام خمینی (رح) کی رہنمائی اور حضرت حجت (ع) کے نظر کرم کی بدولت آج افریقہ میں لاکھوں شیعہ آباد ہیں۔

شیخ زکزاکی نے کہا: تقریباً 40 سال پہلے مجھے انقلاب اسلامی کی فتح کی پہلی سالگرہ کے موقع پر ایران کا سفر کرنے کا شرف حاصل ہوا، امام خمینی (رح) نے مجھے ایک قرآن دیا اور کہا کہ جاؤ اور نائیجیریا کے لوگوں کو اس قرآن کے ساتھ اسلام کی دعوت دو۔

انہوں نے اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے کہا: آج قرآن اور اہل بیت(ع) کی مجالس میں ہزاروں لوگ موجود ہوتے ہیں اور عاشقان اہل بیت(ع) اور شیعوں کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔

اس ملاقات میں حوزہ علمیہ ایران کے سربراہ آیت اللہ اعرافی نے نائیجیریا میں خالص اسلام اور انقلاب اسلامی کی ثقافت کو عام کرنے کے لیے شیخ زکزاکی کی کوششوں کو سراہا، اور ان کی صحت اور کامیابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس سلسلے میں نائجیریا کی حکومت کو ضروری تعاون کرنا چاہئے، انہوں نے ملاقات کے آخر میں شہدائے اسلام، اسلامی مزاحمت، غزہ اور نائیجیریا کے بہادروں خصوصاً شہداء کی ارواح پاک کو درود و سلام پیش کیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .