حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، نائیجیریا کی اسلامی تحریک کے رہنما شیخ ابراہیم زکزاکی نے کادونا میں ناساروا کی مسلم و مسیحی شخصیات پر مشتمل ایک وفد سے ملاقات کے دوران نائیجیریا کے عوام، بالخصوص مسلمانوں اور عیسائیوں پر زور دیا ہے کہ وہ نسلی یا مذہبی اختلافات کے نام پر کسی بھی طرح کی کشیدگی یا تصادم سے گریز کریں اور باہمی دوستی، احترام اور اتحاد کو فروغ دیں۔
ملاقات میں کلیسائے کاتولیک کے پادری ڈومینک، مسجد جامع نصراوہ کے امام علامہ جابر محمد اور دیگر مذہبی رہنما شریک تھے۔
شیخ زکزاکی نے کہا کہ “ہمیں چاہیے کہ ہم فرقہ وارانہ یا نسلی بنیادوں پر تقسیم نہ ہوں، بلکہ ایک دوسرے کے ساتھ امن، محبت اور تعاون کے ساتھ زندگی گزاریں، یہی سب کے مفاد میں ہے۔” انہوں نے اس موقع کو مختلف مذاہب کے ماننے والوں کے درمیان دوستی بڑھانے کے لیے ایک بہترین موقع قرار دیا۔
تجزیہ کاروں کے مطابق یہ نشست نائجیریا میں بین المذاہب ہم آہنگی، رواداری اور قومی یکجہتی کے فروغ کی سمت ایک اہم اور مثبت قدم ہے۔









آپ کا تبصرہ