۵ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۵ شوال ۱۴۴۵ | Apr 24, 2024
دیدار اعضای جنبش اسلامی نیجریه با شیخ زکزاکی

حوزہ/رسول خدا (ص) کے یوم ولادت کے موقع پر، اسلامی تحریک نائیجیریا کے برادران اور خواہران کے ایک وفد نے نائیجیریا کے شیعہ رہنما شیخ ابراہیم زکزاکی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات اور گفتگو کی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ماہِ ربیع الاول اور یوم ولادت حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ والہ و سلم کے موقع پر، ابوجا شہر میں اسلامی تحریک نائیجیریا کے نمائندوں اور اراکین کے ایک وفد نے شیخ ابراہیم زکزاکی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات اور مختلف امور پر گفتگو کی ہے۔

ملاقات کے دوران، نائیجیریا کے شیعہ رہنما شیخ ابراہیم زکزاکی نے مہمانوں اور اسلامی تحریک کے اراکین کو خوش آمدید اور حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ والہ و سلم کی ولادت با سعادت کی مناسبت سے تبریک پیش کرتے ہوئے مزید کہا کہ لفظِ محمد انسانیت، محبت اور بندگی کے عظیم معنوں میں استعمال ہوتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ثقافتِ محمدی اور اسلامی ثقافت انسانی معاشروں کی آزادی اور ترقی کا راز ہے، کیونکہ آج تک کسی ماں نے حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ والہ و سلم کے مبارک وجود جیسا نہ کبھی دیکھا ہے اور نہ ہی کسی کو دیکھے گی۔

ملاقات کے اختتام پر مہمانوں اور اسلامی تحریک نائجیریا کے اراکین نے شیخ ابراہیم زکزاکی کی اقتداء میں نماز با جماعت ادا کی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .