۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
دیدار با شیخ زکزاکی

حوزہ/ ماہِ صفر المظفر کے آخری ایام میں تحریکِ اسلامی نائجیریا کے اراکین نے شیخ ابراہیم زکزاکی سے ملاقات اور گفتگو کی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، صفر کے آخری ایام اور رسول خدا صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے یوم وفات اور امام حسن مجتبی علیہ السلام کی شہادت کے موقع پر تحریک اسلامی نائجیریا کے اراکین اور نمائندوں نے شہر ابوجا میں شیخ ابراہیم زکزاکی کی رہائش گاہ پر ان سے ملاقات اور گفتگو کی ہے۔

اس طویل ملاقات میں، شیخ ابراہیم زکزاکی نے تحریک کے اراکین اور مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور ماہِ صفر کے واقعات اور پیغمبرِ اِسلام حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ والہ و سلم کی رحلت اور امام رضا و امام حسن مجتبی علیہم السلام کی شہادت کی مناسبت سے حضرت بقیۃ اللہ امام زمان عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف کی خدمت میں تعزیت پیش کی۔

شیخ ابراہیم زکزاکی نے پیغمبرِ اِسلام حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ والہ و سلم کی سیرتِ طیبہ کو انسان ساز قرار دیا اور مزید کہا کہ بزرگوں اور خاص طور پر پیغمبرِ اکرم حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ والہ و سلم کی سیرت طیبہ انسان ساز تھی اور انسانی زندگی کے لئے ایک بہترین نمونۂ عمل ہے۔

ملاقات کے اختتام پر، مہمانوں اور تحریک اسلامی نائجیریا کے اراکین نے شیخ ابراہیم زکزاکی کی اقتداء میں نماز ادا کی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .