۱۰ فروردین ۱۴۰۳ |۱۹ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 29, 2024
دیدار جمعی از اصحاب رسانه با شیخ  ابراهیم زکزاکی

حوزہ / نائیجیریا کے قومی میڈیا کے ڈائریکٹرز، اداکاروں اور مینجرز کے ایک گروپ نے اسلامی تحریک نائیجیریا کے سربراہ شیخ ابراہیم زکزاکی سے ملاقات کی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی سروس کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی تحریک نائیجیریا کے سربراہ شیخ ابراہیم زکزاکی نے اپنی رہائش گاہ پر اس ملک کے میڈیا کے منتظمین، اداکاروں اور ڈائریکٹرز کے ایک گروپ سے ملاقات کی۔ جس میں میڈیا کے خدشات اور مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔

اس ملاقات میں شیخ زکزاکی نے میڈیا اراکین کا خیرمقدم کرتے ہوئے ان کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا: الحمدللہ، حالیہ برسوں میں ہم نے نائیجیریا کے قومی میڈیا کی جانب سے قابل قدر اور بامقصد کاموں کو مشاہدہ کیا ہے۔

انہوں نے اپنی گفتگو کے دوران "تبیین" کے مسئلے کا ذکر کرتے ہوئے اسے آج کے معاشرے کی ضرورتوں میں سے قرار دیا اور کہا: مسئلہ تبیین یعنی اہل بیت علیہم السلام کی دینی تعلیمات اور معارف کو بیان کرنے کا مسئلہ شروع سے ہی میری اور اسلامی تحریک نائیجیریا کی پالیسی کا سب سے اہم مسئلہ رہا ہے اور اب بھی ہے۔ اس لیے میں اس خواہش کو عملی جامہ پہنانے کے لیے میڈیا گروپس کی فعالیت کو انتہائی ضروری سمجھتا ہوں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .