حوزه نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، نائیجیریا کے شیعہ رہنما شیخ ابراہیم زکزاکی سے اسلامی تحریک نائیجیریا سے وابستہ میڈیا اور ٹیکنالوجی فورم کے اراکین نے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات اور مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا ہے۔
اس ملاقات میں شیخ زکزاکی نے میڈیا اور ٹیکنالوجی فورم کے اراکین کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ اہل بیت علیہم السلام کے معارف و دینی تعلیمات کی تبیین بندہ حقیر کی سب سے اہم کوشش رہی ہے اور اس حوالے سے اسلامی تحریک نائیجیریا کی پالیسی شروع ہی واضح تھی اور اب بھی ہے، لہٰذا میڈیا کی ٹیم کو اہم کردار ادا کرنا چاہیئے۔
انہوں نے میڈیا ٹیم کو مخاطب کرتے ہوئے مزید کہا کہ صداقت، امانت داری اور تقویٰ کو ہمیشہ معاملات میں سرفہرست رکھنا چاہئیے۔