اہل بیت علیہم السلام
-
مستحکم اور مضبوط ایران، دشمنوں کیلئے غیر قابلِ برداشت ہے، سنی عالم دین مولوی راستی
حوزہ/ ایرانی شہر سنندج کے نائب امام جمعہ نے کہا کہ مستحکم اور مضبوط ایران، دشمنوں کیلئے غیر قابلِ برداشت تھا اور ہے، لہٰذا اسلامی جمہوریہ ایران کی سالمیت اور خودمختاری کو کمزور کرنے کیلئے ہر قسم کا اقدام کر رہے ہیں۔
-
آیت اللہ العظمی سیستانی:
اہل بیت (ع) کے بارے میں غلو نہ کی جائے
حوزہ/ شیعہ مرجع تقلید نے ایک سوال کے جواب میں اہل بیت (ع) بارے غلو سے پرہیز کا مطالبہ کیا ہے۔
-
اہل بیتؑ سے روگردانی، گمراہی اور ہلاکت کا سبب ہے، مولانا مصطفیٰ علی خان
حوزه/ لکھنؤ۔ امام باڑہ میرن صاحب مرحوم مفتی گنج کا قدیمی عشرۂ مجالس شب میں ٹھیک 9 بجے منعقد ہو رہا ہے، جسے مولانا مصطفٰی علی خان ادیب الہندی خطاب کر رہے ہیں۔
-
آیۂ صلوات میں اللہ تعالیٰ نے چودہ معصومین (ع) کے ساتھ دائمی طور پر متصل رہنے کا حکم دیا ہے، علامہ ڈاکٹر یعقوب بشوی
حوزه/ دفترِ قائد ملت جعفریہ پاکستان شعبۂ قم المقدسہ کی جانب سے منعقدہ عشرۂ محرم الحرام کی نویں مجلس عزا سے خطاب کرتے ہوئے حجت الاسلام والمسلمین ڈاکٹر محمد یعقوب بشوی نے کہا کہ جو کچھ کائنات کو اللہ تعالٰی دیتا ہے وہ چودہ معصومین علیہم السّلام کے طفیل دیتا ہے۔
-
مجلس عزا کا انعقاد امرِ اہل بیتؑ کو زندہ کرنا ہے: مولانا مصطفی علی خان
حوزہ/ مولانا مصطفی علی خان نے بانیان مجالس کے فرائض کو بیان کرتے ہوئے فرمایا کہ مجلس عزا برپا کرنا اہل بیت علیہم السلام کے امر کو زندہ رکھنا ہے اورامر اہل بیتؑ کے احیاء سے ہی ہماری زندگی ، ہماری شناخت ہے اور عزت ہے۔
-
قرآن مجید ثواب کیلئے نہیں، بلکہ عمل کیلئے نازل ہوا ہے، آیت اللہ حافظ ریاض نجفی
حوزہ/ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے سربراہ نے جامع علی مسجد حوزہ علمیه جامعتہ المنتظر میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ قرآن مجید ثواب نہیں، بلکہ عمل کی کتاب ہے۔ پس کتاب الٰہی کو پڑھیں، سمجھیں اور اس پر عمل کریں۔
-
عشق اہل بیت (ع) ہی ہماری پہچان ہے: امام جمعہ خرم آباد
حوزہ/ حجۃ الاسلام والمسلمین سید احمد رضا شاہرخی نے کہا: عشق اہل بیت علیہم السلام ہی ہماری پہچان ہے، اور قرب الہی حاصل کرنے کا مقدمہ ہے، روایتوں میں ہے کہ قیامت کے دن ہر کسی سے محبت اہل بیت علیہم السلام کے متعلق سوال کیا جائے گا۔
-
اسلامی تبلیغاتی مرکز ارومیه کے سربراہ:
امام رضا (ع) نے الٰہی تعلیمات کے ذریعے منحرف فرقوں کا مقابلہ کیا
حوزه/ اسلامی تبلیغاتی مرکز ارومیه ایران کے سربراہ نے کہا کہ امام رضا (ع) کے زمانے میں بہت سے مختلف افکار کے حامل فرقے وجود میں آئے اور آنحضرت (ع) نے الہٰی تعلیمات کی نشر واشاعت سے ان منحرف افکار کے خلاف ڈٹ کر مقابلہ کیا اور ان کو بے اثر کردیا۔
-
’’آشیانہ ولایت ‘‘ کے عنوان سے عالم اسلام کے ماہرین فنون کی اہلبیت (ع) سے محبت و عقیدت کی نمائش
حوزہ/ حضرت فاطمہ معصومہ(س) کے یوم ولادت اور عشرہ کرامت کی مناسبت سے حرم امام رضا(ع) کے ادارہ غیرملکی زائرین کے تعاون سے امام رضا (ع) کی نورانی بارگاہ میں ’’آشیانہ ولایت‘‘ کے عنوان سے فن او رآرٹ کی نمائش کا افتتاح کیا گیا۔
-
قرآن کی حقانیت اور اہل بیت(ع) کی حقانیت میں کوئی فرق نہیں : حجۃ الاسلام والمسلمین گلزار
حوزہ/ مدرسہ امام خمینی (رہ) اہواز کے سربراہ نے کہا: قرآن کی حقانیت اور اہل بیت(ع) کی حقانیت میں کوئی فرق نہیں ، جس طرح ہمیں قرآن سے متمسک رہناچاہیے اسی طرح اہل بیت (ع) کے نورانی کلام سے بھی متمسک رہنا چاہئے، کیوں کہ اہل بیت (ع) قرآن کے حقیقی مفسر ہیں۔
-
حوزہ علمیہ قزوین کے مدیر:
حضرت علی اکبرؑ نے خود کو ولایت و امامت پہ قربان کر دیا
حوزہ/ حجۃ الاسلام والمسلمین اصغر عرفانی نے آج صبح قزوین، گیلان اور زنجان صوبوں کے دارالقرآن کے ذمہ داروں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا: یوم ولادت باسعادت حضرت علی اکبر (ع) نوجوانوں کے لیے بہترین موقع ہے کہ وہ اس عظیم ہستی کو اپنے لیے مکمل اور جامع نمونہ عمل قرار دیں۔
-
جنوبی خراسان ایران میں ولی فقیہ کے نمائندے:
دنیا کو اہل بیت (ع) کی تعلیمات کی ضرورت ہے
حوزه/ جنوبی خراسان ایران میں نمائندہ ولی فقیہ نے کہا کہ عالم انسانیت کو اہل بیت علیہم السلام کی تعلیمات کی پہلے سے زیادہ ضرورت ہے، لہذا اس سلسلے میں کوششیں کی جانی چاہئیں۔
-
شیخ زکزاکی سے اسلامی تحریک نائیجیریا کے میڈیا اور ٹیکنالوجی کے اراکین کی ملاقات+ تصاویر
اہل بیت (ع) کے معارف و دینی تعلیمات کی تبیین بندہ حقیر کی سب سے اہم آرزو ہے: شیخ ابراہیم زکزاکی
حوزه/اسلامی تحریک نائجیریا سے وابستہ میڈیا اور ٹیکنالوجی فورم کے ممبران نے شیخ ابراہیم زکزاکی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات اور گفتگو کی ہے۔
-
اہل بیتؑ سے تمسک رکھنے والے انسان کی پرواز ہمیشہ بلند ہوتی ہے: علامہ امین شہیدی
حوزہ/ سربراہ امت واحدہ پاکستان: آئمہ اطہار علیہم السلام مقام و مرتبہ کے اعتبار سے جس اعلی منزل پر فائز ہیں اس کے ادراک کے لئے یہ نکتہ کافی ہے کہ حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیھا کی گود میں پلنے والی یہ ہستیاں مخلوقِ خدا تک خالقِ کائنات کا فیض پہنچانے کا بہترین ذریعہ ہیں۔
-
حضرت فاطمہ زہرا (س) کی محبت، اللہ کی معرفت کا بہترین ذریعہ ہے، حجۃ الاسلام والمسلمین فرحزاد
حوزه/ خطیبِ حرمِ حضرت فاطمہ معصومہ (س) نے کہا کہ اہل بیت (ع) خصوصاً حضرت فاطمہ زہرا (س) سے عشق ومحبت، انسان کیلئے معرفة و رضايتِ الٰہی کے حصول کا بہترین ذریعہ ہے۔
-
بشر جس کے عرفان سے قاصر ہے وہ حضرت فاطمہ ہیں: مولانا سید علی ہاشم عابدی
حوزہ/ استاد جامعہ امامیہ نے بیان کرتے ہوئے کہا کہ حضور نے بطور مطلق بغیر کسی قید و شرط کے جس ذات کو حُسن و خوبی بتایا وہ صدیقہ طاہرہ ہیں یعنی ہم جتنے بھی حُسن، نیکی اور خوبی تصور کر سکتے ہیں اور جن حُسن و خوبی کے تصور سے ہماری عقلیں عاجز ہیں وہ سب حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا میں بطور کامل موجود ہیں۔
-
نبیؐ کے گھرانہ سے جُڑے رہنے میں ہی ہم سب کی نجات ہے: علامہ امین شہیدی
حوزہ/ سربراہ امت واحدہ پاکستان نے کہا کہ نبیؐ کے گھرانہ سے متصل ہونے کے نتیجہ میں انسان اتنا مضبوط اور طاقتور ہو جاتا ہے کہ وہ اللہ کے دشمنوں کے مقابلہ میں سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن کر کھڑا ہو سکتا ہے، وہ ذکر و نماز، گریہ و مناجات میں مشغول رہتا ہے اور اہل بیت علیہم السلام کی خوشی میں خوش اور ان کے غم میں غمگین ہوتا ہے۔ نبیؐ کے گھرانہ سے جُڑے رہنے میں ہی ہم سب کی نجات ہے۔
-
آج کی حدیث:
اہل بیت (ع) کو یاد کرنے کا ثمرہ
حوزہ/ حضرت امام علی علیہ السلام نے ایک روایت میں اہل بیت علیہم السلام کو یاد کرنے کے ثمرات کی جانب اشارہ کیا ہے۔
-
حرم امام رضا (ع)کی اہلبیت (ع) لائبریری اور عتبہ حسینی کے کتب خانہ کے مابین باہمی تعاون کا آغاز
حوزہ/ حرم امام رضا(ع) سے وابستہ مجموعہ آستان قدس رضوی کی اہلبیت(ع) لائبریری نے ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط کرنے کے بعد عتبہ حسینی کے ساتھ باہمی تعاون کو مزید توسیع دی۔
-
یوم شہادت امام زین العابدین علیہ السلام کے موقعے پر خندہ بڈگام میں ایک روزہ سیمنار کا انعقاد؛
امام سجاد (ع) کی سیرت امت مسلمہ کے لئے نمونہ عمل ہے جس پر چل کر ابدی سعادت حاصل کی جاسکتی ہے
حوزہ/ شیعہ و سنی علمائے کرام اور دانشوروں نے سیرت پاک پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ امام زین العابدین ایک آفاقی شخصیت ہے آپ کی سیرت پر عمل پیرا ہونا وقت کا اہم ترین تقاضا ہے۔
-
امام حسین علیہ السلام کا سر مبارک اور دیگر شہداء کے سروں کو کہاں دفن کیا گیا؟
حوزہ/ | کربلا کے بعد سرہاے شہداء کہ جنہیں نیزوں پر چڑھا کے کوفہ و شام کی منزلوں سے گزارا گیا اور دربار یزید میں لا کر پیش کیا گیا، ان کے دفن کے سلسلے میں کہ کب اور کہاں دفن کیے گئے تاریخ میں بہت زیادہ اختلاف پایا جاتا ہے۔
-
امام باڑہ قصر حسینی بلوچ پورہ میں میں عشرہ مجالس سے خطاب:
قرآن کے ساتھ اہلبیت (ع) کو اپنانے والا ہی سچا مومن ہے؛ مولانا محمد میاں عابدی
حوزہ/اگر کسی کو پورا دین چاہئے تو قرآن کے ساتھ اہل بیت کے کردار کو بھی اپنانا پڑے گا تبھی وہ سچا مسلمان ہوگا۔
-
انچولی امام بارگاہ شہدائے کربلا میں عشرہ محرم الحرام ۱۴۴۴ھ کی تیسری مجلس عزا سے خطاب؛
قرآن مجید کی ہم نشینی اختیار کرنے والا کبھی گمراہ نہیں ہوتا، علامہ حسن ظفر نقوی
حوزہ/ قرآن مجید کی ہم نشینی اختیار کرنے والا کبھی گمراہ نہیں ہوتا اسی طرح اہل بیت کی محبت اللہ اور اس کے رسول سے دور نہیں ہونے دیتی۔
-
مباہلہ، حقانیت کو سمجھانے کا آخری وسیلہ
حوزہ/ مباہلہ کسی مسئلہ کو دلیلوں سے سمجھانے کے باوجود طرف مقابل اگر ماننے سے انکار کرے اور لجاجت و ہٹ دھرمی کرے تو سب سے آخری حربہ کہ جس کے ذریعے سے کسی بھی مسئلہ کو سمجھایا جاسکتا ہے وہ مباہلہ ہے۔
-
حدیث ثقلین میں لفظ "عترتی" معتبر ہے یا "سنتی"؟
حوزہ/ "عترتی" سے مراد وہ پانچ عظیم ہستیاں ہیں جنکی شان میں چادر تطہیر نازل ہوئی ہے۔
-
حجۃ الاسلام والمسلمین محمد صرفی:
اگر اہلبیت (ع) سے سچی محبت ہے تو ہمیشہ انکی اطاعت میں زندگی بسر ہونی چاہیئے
حوزہ/ حجۃ الاسلام والمسلمین محمد صرفی نے ایام اہلبیت علیہم السلام کے حوالے سے کہا کہ یہ ہمیں یہ پیغام دے رہے ہیں اگرہمیں ان سے سچی محبت ہے تو ہمیشہ انکی اطاعت میں زندگی بسر ہونی چاہیئے۔
-
معروف شاعر افتخار عارف:
محمد و آل محمد (ع) سے علامہ اقبال کی والہانہ محبت اور عشق اعلیٰ درجے پر تھا
حوزہ/ نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی ذات گرامی پر حضرت ابو طالب علیہ السلام سے لے کر عہد رسالت میں حصان بن ثابت عبداللہ بن رواحہ، کعب ابن زہیر اور پھر فارسی شاعری میں عربی شاعری میں اردو شاعری میں سرکار صلی اللہ علیہ والہ وسلم کا ذکر ہے۔
-
اہل بیت (ع) کی مثال سفینہ نوح جیسی ہے، جو اس پر سوار ہوگا وہی نجات پائے گا،
حوزہ/ حضرت امام رضا علیہ السلام کو حضرت امام جعفر صادق (ع) کے بعد اپنے علم وفضل کے اظہارکے زیادہ مواقع ملے، کیوںکہ جب تک آپ ، مامون عباسی کے پاس دارالحکومت مرومیں تشریف فرمارہے، بڑے بڑے علماء وفضلاء علوم مختلفہ میں آپ کی استعداداور فضیلت کے معترف تھے اورصرف اسلامی علماء ہی نہیں ، بلکہ علماء یہودی ونصاری سے بھی آپ کامقابلہ کرایاگیا اور آپ کوان تمام مناظروں ومباحثوں میں برتری حاصل رہی۔
-
وہ ہر جہت سے علوی تھے؛ آیۃ اللہ العظمیٰ سید محمد علی علوی گرگانی رحمۃ اللہ علیہ
حوزہ/ آیۃ اللہ العظمیٰ علوی گرگانی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے تھے کہ توحید و رسالت کی گواہی کے بعد جو چیز لازمی ہے وہ اہلبیت علیہم السلام کی محبت و ولایت ہے۔ حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا نے صرف اپنے والد ماجد کے فقدان پر گریہ و عزاداری نہیں کی بلکہ اندیشہ تھا کہ کہیں دین کا فقدان نہ ہو جائے۔ کہیں 23 برس کی تمام زحمتیں ختم نہ کر دی جائیں۔
-
اہل بیت واحد راستہ اور ذریعہ ہیں عبد و معبود کے درمیان: مولانا سید فیض عباس مشہدی
حوزہ/ مجلس کو خطاب کرتے ہوئے مولانا نے کہا کہ ہمیں زیارت جامعہ میں بھی یہی بتایا گیا ہے کہ جب ہم ان پر صلوات پڑھتے ہیں تو انکی ولایت کا سایہ ہمارے سروں پر آتا ہے اس کے 4 اثر ظاہر ہوتے ہیں: خُلقت پاک، نفس طاہر، تزکیہ نفس اور گناہوں کا کفارہ بنتا ہے اب ہمیں یہ دیکھنا چاہیئے کی جو ہم محبت کا دعویٰ کرتے ہیں کیا اسکے بعد انکی ولایت کا اثر ہم پر دکھ رہا ہے یا نہیں، کیا ہم پاک ہوئے یا نہیں۔