جمعرات 27 نومبر 2025 - 13:36
امام جمعہ اراک: قرآن و سیرت اہل بیتؑ سے وابستگی ہی موجودہ چیلنجوں سے نجات کا راستہ ہے

حوزہ/ آیت اللہ قربان علی دری نجف آبادی نے درس تفسیر قرآن کریم میں کہا کہ قرآن اور سیرت اہل بیتؑ کی تعلیمات فردی و اجتماعی مسائل کا بنیادی حل ہیں اور نوجوان نسل کی تربیت قرآن و اہل بیت علیہم السلام کی تعلیمات سے ہی ممکن ہے تاکہ وہ ثقافتی یلغار اور فکری انحرافات سے محفوظ رہ سکیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آیت اللہ قربان علی دری نجف آبادی نے درس تفسیر قرآن کریم میں کہا کہ قرآن اور سیرت اہل بیتؑ کی تعلیمات فردی و اجتماعی مسائل کا بنیادی حل ہیں اور نوجوان نسل کی تربیت قرآن و اہل بیت علیہم السلام کی تعلیمات سے ہی ممکن ہے تاکہ وہ ثقافتی یلغار اور فکری انحرافات سے محفوظ رہ سکیں۔

آیت اللہ قربانعلی دری نجف آبادی نے آج صبح درس تفسیر قرآن کریم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قرآن سے انس، اسلامی معارف کی عمیق سمجھ اور رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم و ائمہ اطہار علیہم السلام کی سیرت کی پیروی انسان کو مختلف فکری و عملی چیلنجوں سے نجات دینے کا یقینی راستہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ قرآن کریم ایک مکمل منشورِ ہدایت ہے جو زندگی کے ہر شعبے میں رہنمائی فراہم کرتا ہے۔ فردی عبادات ہوں یا معاشرتی، اقتصادی، اخلاقی اور تربیتی میدان—ہر سطح پر اس کی تعلیمات انسان کو صحیح سمت عطا کرتی ہیں۔

آیت اللہ دری نجف آبادی نے نوجوان نسل کی تربیت کو خاص طور پر ضروری قرار دیتے ہوئے کہا کہ آج کے نوجوانوں کو مطالعہ، تنقیدی فکر اور قرآنی تعلیمات پر عمل کی سخت ضرورت ہے تاکہ وہ مغربی نظریاتی یلغار، ثقافتی حملے اور گمراہ کن شبہات سے محفوظ رہ کر قرآن و اہل بیتؑ کے نورانی مبانی پر اپنی جدید اسلامی شناخت تشکیل دے سکیں۔

انہوں نے کہا کہ اہل بیت علیہم السلام کی تعلیمات اخلاق، عدل، تقویٰ، خدمت، اور علمی و عملی جہاد کا جامع نظام فراہم کرتی ہیں جو فرد اور معاشرے دونوں کی تعمیر میں بنیادی کردار ادا کرتا ہے۔

امام جمعہ اراک نے اس بات پر بھی زور دیا کہ نوجوانوں اور معاشرے کے درمیان اخلاق، ذمہ داری اور خدمتِ خلق کے شعور کو قرآن و سیرت اہل بیتؑ کی بنیاد پر مضبوط کیا جائے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha