بدھ 17 ستمبر 2025 - 20:02
امام جعفر صادقؑ کی تعلیمات قرآن و سنت کی اصل روح ہیں، مولانا مدد علی ملاح

حوزہ/امام زین العابدین انسٹیٹیوٹ آف تعلیماتِ قرآن و اہلبیت محرابپور سندھ پاکستان کے زیرِ اہتمام سالانہ جشنِ صادقین کی مناسبت سے ایک عظیم الشان محفل کا انعقاد کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امام زین العابدین انسٹیٹیوٹ آف تعلیماتِ قرآن و اہلبیت محرابپور سندھ پاکستان کے زیرِ اہتمام سالانہ جشنِ صادقین کی مناسبت سے ایک عظیم الشان محفل کا انعقاد کیا گیا۔

تقریب کا آغاز تلاوتِ قرآن مجید اور دعا سے ہوا، جس کی سعادت مولانا نجم الحسن کراروی نے حاصل کی۔ بعد ازاں معزز شعرائے کرام و نعت و منقبت خوان حضرات نے بارگاہِ رسالت و امامت میں عقیدت کے پھول نچھاور کیے۔

اس موقع پر حجت الاسلام والمسلمین علامہ مدد علی ملاح نے پیغمبر اسلام اور امام جعفر صادقؑ کی سیرت و تعلیمات پر تفصیلی خطاب کیا۔

انہوں نے کہا کہ رسول اکرم کی شخصیت ہم سب کے لیے کامل نمونۂ عمل ہے۔ آج کے دورِ فتن میں کامیابی کا واحد راستہ یہ ہے کہ ہم ان کی تعلیمات پر عمل کریں۔ آپ کو اللہ تعالیٰ نے "رحمت للعالمین" قرار دیا اور مختلف القاب جیسے یٰس، طٰہٰ، مُزَّمِّل اور مُدَّثِّر سے پکارا، جو آپ کے بلند مقام کی دلیل ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ امام جعفر صادقؑ کی ولادت بھی امت کے لیے سعادت ہے۔ ہمارا مکتب "جعفری" ہے اور ہمیں چاہیے کہ رسول اکرم کی تعلیمات اور اہلِ بیتؑ کے علوم سے رہنمائی لے کر اپنی زندگی کو سنواریں۔ امام جعفر صادقؑ کی تعلیمات قرآن و سنت کی اصل روح ہیں، جن پر عمل کر کے دنیا و آخرت دونوں سنوارے جا سکتے ہیں۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha