حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے صوبہ مرکزی میں ولی فقیہ کے نمائندے آیت الله قربان علی دری نجف آبادی نے کہا ہے کہ قرآن کریم اور اہل بیت علیہم السلام، حق و معرفت کے متلاشی انسانوں کو صحیح زندگی گزارنے کا راستہ دکھاتے ہیں۔
انہوں نے اراک میں خطاب کے دوران کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران ہمیشہ مظلوموں کا حامی اور ظالموں، مجرموں اور مستکبرین کے خلاف رہا ہے۔
آیت الله دری نجف آبادی نے مغربی دنیا کی حقیقت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ "مغرب کی حقیقی شناخت لوٹ مار، اقوام کے وسائل کی غارتگری اور ظالم و جابر حکومتوں کی حمایت ہے، جن میں سفاک صہیونی حکومت بھی شامل ہے۔"
انہوں نے حضرت فاطمہ زہرا سلام الله علیہا کو مسلم خواتین کے لیے بہترین نمونہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ "ان کی تمام سیرت و کردار، دین اسلام کی تعلیمات کے عین مطابق تھی۔" انہوں نے مزید کہا کہ حضرت مریم سلام الله علیہا بھی تاریخ کی برگزیدہ خواتین میں شامل ہیں، جن کے بارے میں قرآن مجید میں مکمل سورہ نازل ہوا ہے۔
آپ کا تبصرہ