پیر 7 اپریل 2025 - 16:53
بقیع کے مجرم ناصبی اور خارجی ہیں: مولانا سید محمد ذکی حسن

حوزہ/ مولانا نے کہا کہ مدینہ منورہ کا معروف قبرستان جنت البقیع، جہاں چار معصوم آئمہ علیہم السلام اور بعض روایات کے مطابق حضرت فاطمۃ الزہراؑ کا مزار مبارک موجود ہے، آج سے تقریباً سو سال قبل ایک ایسے گمراہ گروہ کے ہاتھوں منہدم کیا گیا جس کی فکر صدر اسلام کے ناصبی اور خارجی عناصر سے میل کھاتی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،نئی ممبئی/ جنت البقیع کے انہدام کے خلاف نئی ممبئی کے بہشت زہراؑ میں منعقدہ احتجاجی مجلس سے خطاب کرتے ہوئے معروف خطیب حجت الاسلام والمسلمین مولانا سید محمد ذکی حسن نے سخت الفاظ میں اس سانحہ کی مذمت کی۔

مولانا نے کہا کہ مدینہ منورہ کا معروف قبرستان جنت البقیع، جہاں چار معصوم آئمہ علیہم السلام اور بعض روایات کے مطابق حضرت فاطمۃ الزہراؑ کا مزار مبارک موجود ہے، آج سے تقریباً سو سال قبل ایک ایسے گمراہ گروہ کے ہاتھوں منہدم کیا گیا جس کی فکر صدر اسلام کے ناصبی اور خارجی عناصر سے میل کھاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جس طرح ابتدائی دور میں اہل بیت اطہار علیہم السلام کو قید و شہادت کا نشانہ بنایا گیا، اسی فکر کے حامل آج کے دور کے لوگ ان الہیٰ نمائندوں کے مزارات کو مٹا کر اہل بیتؑ کے ذکر کو ختم کرنے کی احمقانہ کوششوں میں مصروف ہیں۔ ایسے افراد مسلمانوں کے درمیان شرک اور بدعت کے نعروں کی آڑ میں اسلام کے بنیادی عقائد کو کمزور کر کے امت کے ذہنوں میں شبہات پیدا کر رہے ہیں۔

مولانا نے اس بات پر زور دیا کہ یہ گروہ صرف اہل بیتؑ سے دوری کا سبب نہیں بن رہا بلکہ توحید اور قرآن سے بھی مسلمانوں کو الگ کرنے کی ناکام کوشش میں لگا ہوا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ صدر اسلام میں اس خارجی فکر کی پشت پناہی شام کی غاصب حکومت کر رہی تھی اور آج اسی گمراہ ٹولے کو سعودی حکومت کی سرپرستی حاصل ہے، جو اس جرم میں برابر کی شریک ہے۔

آخر میں مولانا سید ذکی حسن نے جنت البقیع کی تعمیر نو کے لئے آواز بلند کرنے والے سچے مسلمانوں کو قید و بند میں ڈالنے اور ظلم و ستم کا نشانہ بنانے کی شدید مذمت کی۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha