۹ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۹ شوال ۱۴۴۵ | Apr 28, 2024
اہتمام جنت البقیع کانفرنس

حوزہ/ نمایندہ ولی فقیہ ہند حجۃ الاسلام و المسلمین آقای مہدی مہدی پور نے کہا کہ جنت البقیع میں مقدس مزارات کو جس نظریہ کےتحت مسمار کیا گیا وہ شرک کا الزام ہے۔ اس الزام کے متعدد جواب دئیے گئے ہیں بنیادی طور پر اللہ کے پاکیزہ اور مقرب بندوں کا احترام اللہ کے احترام کا تقاضہ ہے پھر کسی بھی مزار پر حاضری صاحب قبر کی تعظم تعظیم و تکریم کیلئے ہوتی ہے نہ کہ انہیں اللہ کا شریک قرار دینے کیلئے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،نئی دہلی/مدینہ منورہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ و سلم کے حکم سے بنے قبرستان جنت البقیع جس کو حکومت آل سعود نے مسمار کردیا تھا جس کو سو سال مکمل ہوگئے ہیں ہر سال عاشقان رسول و آل رسول اس موقع پر دنیا بھر میں احتجاج کے ذریعہ اس ظلم کے خلاف آواز بلند کرکے اس کی دوبارہ تعمیر کا مطالبہ کرتے رہے ہیں اسی مناسبت سے اہل بیت کونسل انڈیا اور آل انڈیا شیعہ کونسل کے زیر اہتمام ایوان غالب، نئی دہلی میں "جنت البقیع کانفرنس" کا انعقاد کیا گیا۔

جنت البقیع کی تعمیر کا مطالبہ اسلامی آثار قدیمہ اور تاریخی ورثہ کے طور پر کیا جائے

اس موقع پر نمایندہ ولی فقیہ ہند حجۃ الاسلام و المسلمین آقای مہدی مہدی پور نے کہا کہ جنت البقیع میں مقدس مزارات کو جس نظریہ کےتحت مسمار کیا گیا وہ شرک کا الزام ہے۔ اس الزام کے متعدد جواب دئیے گئے ہیں بنیادی طور پر اللہ کے پاکیزہ اور مقرب بندوں کا احترام اللہ کے احترام کا تقاضہ ہے پھر کسی بھی مزار پر حاضری صاحب قبر کی تعظم تعظیم و تکریم کیلئے ہوتی ہے نہ کہ انہیں اللہ کا شریک قرار دینے کیلئے۔

مفتی اشفاق حسین قادری چیئرمین آل انڈیا تنظیم علماء اسلام نے کہا کہ وھابیت کے جس عقیدہ کی بنیاد پر جنت البقیع کو توڑا گیا وہ شدت پسندی کے سوا کچھ نہیں ہے بزرگان دین نے جس کی مذمت کی اور اکابر علماء دین نے اگر شدید ایکشن نہ لیا ہوتا وہ روضہ پیغمبر اسلام کو منہدم کرنے سے بھی گزیز نہ کرتے۔

جنت البقیع کی تعمیر کا مطالبہ اسلامی آثار قدیمہ اور تاریخی ورثہ کے طور پر کیا جائے

سید غلام مرتضیٰ رضوی ایڈوکیٹ نے عالمی سطح پر جنت البقیع کو اسلامی آثار قدیمہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس کا تعلق فقط مسلمانوں سے نہیں بلکہ تمام عالم انسانیت سے ہے اس لئے اس کی حفاظت اور تعمیر کیلئے عالمی وراثت آثار قدیمہ کے تحفظ کے عنوان سے قانونی چارہ جوئی کی جانا چاہئے۔

صوفی پیس فاونڈیشن کے صدر ڈاکٹرحفیظ الرحمن نے کہا کہ اھل بیت رسالتمآب اور اصحاب کرام کی مقدس قبروں کی مسماری خاندان آل سعود کی انتہائی شرمناک اور مجرمانہ حرکت ہے وقت کے تقاضہ کے تحت اگر آل سعود نے ہوش کے ناخن نہ لئے تو بدترین انجام سے دوچار ہوں گے۔

جنت البقیع کی تعمیر کا مطالبہ اسلامی آثار قدیمہ اور تاریخی ورثہ کے طور پر کیا جائے

مولانا محمد رضا غروی صدر اھل بیت کونسل نے استقبالیہ کلمات ادا کرتے ہوئے سعودی حکومت سے جنت البقیع کو تعمیر کرنے یا عاشقان رسول و آل رسول کو تعمیر کرنے کی اجازت دینےکا پر زور مطالبہ کیا۔ آخر میں اہل بیت کونسل کے سکریٹری مولانا جلال حیدر نقوی نے مقررین و شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔ کانفرنس میں مولانا جنان اصغر مولائی نے نظامت کے فرائض انجام دئیے، تلاوت کلام مولانا علی کوثر کیفی نے کی جبکہ مولانا عرفان سانکھنوی نے نعت ومنقبت پیش کی۔ کثیر تعداد میں علماء کرام اور مومنین و مومنات کانفرنس میں شریک ہوئے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .