حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، نئی دہلی آل انڈیا شیعہ کونسل کے قومی ترجمان و کنوینر مولانا جلال حیدر نقوی کے مطابق جنت البقیع کے انہدام کی ۱٠٠ ویں برسی کے موقع پر شیعہ کونسل کی اپیل پر پورے ملک میں دستخطی مہم چلائی جا رہی ہے۔ ملک کے ۱۸ صوبوں کے ۱۵٠ سے زائد شہروں و قصبوں اور دیہاتوں میں اس مہم کے تحت تعمیر بقیع کے لئے آواز بلند کی گئی اور ہزاروں کی تعداد میں علماء کی قیادت و سرپرستی میں مختلف اداروں ,انجمنوں اور لوگوں نے حصہ لیا اور حکومت سعودی عرب سے بقیع میں مسمار کیے گئے مزارات کی تعمیر نو کا پر زور مطالبہ کیا ۔
اس موقع پر مولانا جلال حیدر نقوی نے بتایا کہ جنت البقیع کی تعمیر کے لئے جاری اس مہم کو مومنین کے مطالبہ پر ۱٠ مئی تک بڑھایا جا رہا ہے اور۱٠ مئی کے بعد پورے ملک سے جمع کیے گئے دستخطی دستاویز کو میمورنڈم کی شکل میں صدر جمہوریہ ہند,وزیر اعظم ہندوستان اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے لئے سعودی سفارت خانہ, یونیسکواور اقوام متحدہ کے دہلی آفس میں ایک موقر وفد کے ذریعہ سونپا جائیگا ۔
مولانا جلال نقوی نے مزید کہا کہ ابھی تک اس مہم میں حصہ لینے والے صوبوں میں اترپردیش,ہریانہ,پنجاب, مہاراشٹرا, گجرات,جمو و پونچھ ,کشمیر,لیہ و لداخ ,دہلی,مدھیہ پردیش,کرناٹک,آندھرا پردیش,تامل ناڈو, تلنگانہ,جھارکھنڈ،چھتیس گڑھ ،بہار ,بنگال اور راجستھان کے مختلف شہروں کے مومنین نے حصہ لیا ہے اور یہ سلسلہ ۱٠ مئی تک جاری رہیگا ۔