۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
جھارکھنڈ جنت البقیع

حوزہ/ انہدام جنت البقیع کے 100 سال مکمل ہونے پر حسین آباد جپلا ضلع پلاموں میں احتجاج کی صورت میں دستخطی مہم کا سلسلہ رکھا گیا ۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، انہدام جنت البقیع کے 100 سال مکمل ہونے پر حسین آباد جپلا ضلع پلاموں میں احتجاج کی صورت میں دستخطی مہم کا سلسلہ رکھا گیا ۔

امام جمعہ حسین آباد مولانا سید علی سجیر رضوی کی قیادت میں جنت البقیع کی تعمیر کے لئے دستخطی مہم کا سلسلہ 28 اپریل بعد نماز جمعہ سے رکھا گیا ، یہ مہم اہل بیت (ع)کونسل دہلی کے زیر نگرانی انجام پائی جسمیں کافی تعداد میں مومنین و مومنات نے حصہ لیا ، یہ سلسلہ 30 اپریل تک جاری رہا ۔

آخر میں دستخطی دستاویز کو اہل بیت کونسل دہلی کو ارسال کیا گیا جو کہ وہاں سے اقوام متحدہ کے دفتر میں پیش کرکے جنت البقیع کی تعمیر کا جلد از جلد مطالبہ کیا جائیگا ، واضح رہے یہ تحریک ہندوستان کے تقریبا ہر گوشہ و شہر میں چلائی گئ ہے جسکی وجہ سے جنت البقیع کے سلسلے سے عام مسلمانوں میں بھی کافی بیداری دیکھنے کو ملی ۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .