۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
ميہڑ ضلع دادو سندھ میں یوم انہدام جنت البقیع کے حوالے سے پر امن احتجاجي ريلی کا انعقاد

حوزہ / ميہڑ ضلع دادو سندھ میں تحریک نفاذ فقه جعفريه پاکستان کی جانب سے یوم انہدام جنت البقیع کے حوالے سے زوار امتياز شيخ،  اسماعيل مھدوی، سيد افضل شاہ. زوار ساجد علی پنھور. راجا مرتضیٰ ابڑو علی رضا چنه سليم رضا بگھيو اور دیگر کی قیادت میں  گھنٹہ گھر چوک سے سندھ پريس کلب ميہڑ تک پر امن احتجاجي ريلی نکالی گئی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، ميہڑ ضلع دادو سندھ میں تحریک نفاذ فقه جعفريه پاکستان کی جانب سے یوم انہدام جنت البقیع کے حوالے سے زوار امتياز شيخ، اسماعيل مھدوی، سيد افضل شاہ. زوار ساجد علی پنھور. راجا مرتضیٰ ابڑو علی رضا چنه سليم رضا بگھيو اور دیگر کی قیادت میں گھنٹہ گھر چوک سے سندھ پريس کلب ميہڑ تک پر امن احتجاجي ريلی نکالی گئی۔

اس موقع پر رہنماوں نے ميڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ تقريبا 100 سال پہلے 1926 میں 8 شوال کے دن پر مکہ اور مدینہ میں آل محمد (ص) اور سیدہ بي بي فاطمه زہرا (س) کے روضہ مبارکہ سميت تمام صحابہ کرامؓ کے روضہ مبارکہ کو مسمار کرنے کا غير اخلاقی اور غير شرعی قدم اٹھایا گیا جس سے پورے عالم اسلام میں امت مسلمہ کے دلوں کو مجروح ہوئے۔ جس کی ہم شدید مذمت کرتے ہیں۔

شیعہ رہنماوں نے پاکستان کی حکومت سے پرزور مطالبہ کیا کہ وہ مسمار کئے جانے والے روضوں کی نے تعميرِنو میں اپنا کردار ادا کرے تاکہ ہر مسلمان مقدسات اسلامی کی زيارات کا شرف حاصل کر سکے۔

ميہڑ ضلع دادو سندھ میں یوم انہدام جنت البقیع کے حوالے سے پر امن احتجاجي ريلی کا انعقاد

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .