۹ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۹ شوال ۱۴۴۵ | Apr 28, 2024
علامہ حسن ظفر نقوی

حوزہ/ ایک بیان میں معروف عالم دین کا کہنا تھا کہ ہمیں مکہ المکرمہ میں موجود جنت المعلیٰ کو بھی یاد رکھنا چاہیئے، جہاں ام المومنین حضرت خدیجہ الکبریٰ (س)، حضرت عبدالمطلب (ع) اور حضرت ابوطالب (ع) سمیت بنی ہاشم کی دوسری عظیم شخصیات کی قبور موجود ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق م،پاکستان کے معروف عالم دین علامہ سید حسن ظفر نقوی نے کہا ہے کہ جنت البقیع کا انہدام عالم اسلام کے دل پر لگا ہوا زخم ہے جس کا مرہم اس کی تعمیر ہے، انشاء اللہ وہ دن دور نہیں کہ جب اہل بیت رسولؑ، امہات المومنینؓ اور صحابہ کرامؓ کے مزارات تعمیر ہوں گے، مسلمان حکمرانوں کی بےحسی اور مفاد پرستی بھی جنت البقیع کی تعمیر میں ایک بڑی رکاوٹ ہے۔

8 شوال یوم انہدام جنت البقیع کے موقع پر اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ اسی طرح ہمیں مکہ المکرمہ میں موجود جنت المعلیٰ کو بھی یاد رکھنا چاہیئے، جہاں ام المومنین حضرت خدیجہ الکبریٰ سلام اللہ علیہا، حضرت عبدالمطلب علیہ السلام اور حضرت ابوطالب علیہ السلام سمیت بنی ہاشم کی دوسری عظیم شخصیات کی قبور موجود ہیں، پاکستان کی حکومت کو سرکاری سطح پر یہ مسئلہ اٹھانا چاہیئے تھا مگر اس کے لئے جرات و حمیت درکار ہے جس سے یہ حکمران محروم ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .