جنت البقیع
-
بقیع میں خوبصورت روضہ ایک دن ضرور تعمیر ہوگا، مولانا اسلم رضوی
حوزہ/ البقیع آرگنائزیشن کے روح رواں جناب مولانا سید محبوب مہدی عابدی نجفی نے عالم اسلام کو امام حسن علیہ السلام کی شہادت پر تسلیت پیش کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح امام حسین علیہ السلام انبیا کے وارث ہیں اسی طرح امام حسن علیہ السلام بھی وارث انبیا ہیں ۔
-
اجمیر میں تحفظ جنت البقیع کانفرنس کا انعقاد؛ جنت البقیع کی تعمیر نو کا مطالبہ
حوزہ/ اجمیر میں البقیع آرگنائزیشن و تنظیم مشن اہل بیت کی جانب سے مدینہ منورہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بیٹی حضرت فاطمہ علیہا السلام کے روضے کی تعمیر نو کے لیے کانفرنس کا اہتمام کیا گیا۔ کانفرنس میں دانشوران اور علماء کرام کے علاوہ غیر مسلم رہنماؤں نے بھی شرکت کی۔انہوں نے حضرت فاطمہ زہراء سلام اللہ علیہا کے روضے کی تعمیر نو کا مطالبہ کیا۔
-
بقیع انٹرنیشنل کانفرنس:
بقیع کی تحریک سے ظالم ہے نقاب ہو رہا ہے، مولانا محبوب مہدی نجفی
حوزہ/ حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام کی جانگداز اور دلسوز شہادت کی مناسبت سے زوم کے ذریعے البقیع آرگنائزیشن شکاگو امریکہ کی جانب سے ایک عظیم الشان انٹرنیشنل کانفرنس مولانا محبوب مہدی عابدی نجفی کی صدارت میں منعقد ہوئی، جس میں مختلف ملکوں کے بزرگ علماء و دانشوروں نے جنت البقیع کی تعمیر کا سعودی حکومت سے مطالبہ کیا۔
-
مولانا اسلم رضوی کی قیادت میں ہزاروں افراد کا احتجاج؛
ممبرا میں انہدام جنت البقیع کے 101سال مکمل ہونے پر احتجاجی مظاہرہ
حوزہ/ جنت البقیع کے روضوں کے انہدام کی سویں برسی کے پر درد و المناک موقع پر شیعہ علما بورڈ مہاراشٹرا ، البقیع آرگنائزیشن، ممبرا شیعہ اثنا عشری ویلفیر اینڈ ایجوکیشنل سوسائٹی کی جانب سے ایک ایسا تاریخ ساز احتجاج کیا گیا جس میں ممبرا و اطراف ممبرا سے تقریباً پانچ ہزار مومنین و مومنات نے جنت البقیع کی تعمیر نو کا مطالبہ کرتے ہوئے " تعمیر کرو تعمیر کرو جنت البقیع تعمیر کرو " آل سعود مردہ باد آل سعود مردہ باد" جیسے نعرے لگائے ۔
-
مظفرگڑھ میں جنت البقیع کے مزارات کی بے حرمتی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ
حوزہ/ مجلس وحدت مسلمین عزاداری ونگ ضلع مظفرگڑھ تحصیل جتوئی کے زیر اہتمام جنت البقیع میں اہل بیت علیہم السلام کی قبور کو منہدم کرنے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔
-
ملتان میں یوم انہدام جنت البقیع پر شیعیان حیدر کرار کی جانب سے احتجاجی ریلی +تصاویر
حوزہ/ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے علامہ غلام مصطفیٰ انصاری نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ سرکاری سطح پر فی الفور سعودی حکومت سے جنت البقیع کے مزارات کو دوبارہ تعمیر کرنے کا مطالبہ کیا جائے، جنت البقیع کے مزارات کو شہید کرنا اس صدی کا سب سے بڑا ظلم ہے، جن لوگوں نے جنت البقیع میں اہلبیت اور صحابہ کرام کے مزارات کو شہید کیا، انہوں نے رسول اللہ سے جنگ کی ہے۔
-
حجت الاسلام والمسلمین نواب:
بقیع کے معنوی اور بلند مقام کو پنہان کرنا انتہائی افسوسناک ہے
حوزہ / امور حج و زیارت میں نمائندہ ولی فقیہ نے کہا: مسجد نبوی کے بعد پیغمبر اکرم (ص) کا دوسرا مقام بقیع تھا۔ یقیناً اس مقام کی فضیلت اتنی تھی کہ پیغمبر اکرم (ص) نے اس پر خصوصی توجہ دی تھی۔
-
ایام عزائے فاطمیہ میں ہر جگہ جنت البقیع کو یاد کیا گیا، مولانا آفتاب نقوی
حوزہ/ مولانا محبوب مہدی عابدی نے کہا کہ بقیع کی تعمیر تک تحریک جاری رہے گی ۔
-
جنت البقیع کی تعمیر کے لئے اب پوری دنیا سے آواز اٹھ رہی ہے، مولانا محبوب مھدی نجفی
حوزہ/ مولانا اسلم رضوی نے کہا کہ بقیع آرگنائزیشن کی تحریک ایک دن ضرور کامیاب ہوگی ۔
-
بقیع کے لیے جتنے آنسو بہے ہیں وہ ضرور رنگ لائیں گے، مولانا ممتاز علی
حوزہ/ بقیع آرگنائزیشن کے سربراہ مولانا محبوب مھدی عابدی نجفی نے کہا کہ بقیع کی تعمیر نو تک ہماری تحریک جاری رہےگی۔
-
آٹھ شوال کو پوری دنیا میں بقیع کے لیے تاریخی احتجاج ہوا، مولانا محبوب مھدی
حوزہ/ زوم کے ذریعے حضرت امام محمد باقر علیہ السلام کی شہادت کی مناسبت سے ایک انٹرنیشنل کانفرنس منعقد ہوئی جس کی صدارت ناروے کے بزرگ و جید عالم مولانا سید شمشاد حسین صاحب نے کی اور یورپ، امریکہ اور ہندوستان کے موقر علما نے جنت البقیع کی تعمیر نو کی تحریک کو اور زیادہ مضبوط کرنے پر زور دیا ۔
-
کعبہ مشرفہ میں کھلی ہوئی نشانیاں ہیں: مولانا ابن حسن املوی
حوزہ/ قرآن مجید کے مطابق کعبۂ مشرفہ بلکہ پورے مکہ معظمہ و مدینہ منورہ میں ڈھیروں کھلی ہوئی نشانیاں اور علامتیں ہیں مگر ہزار افسوس کہ سعودی وہابی حکمرانوں نے ان کھلی ہوئی بہت ساری نشانیوں اور علامتوں کو مسمار و منہدم کر کے مخفی کردیا ہے۔
-
جنت البقیع کی تعمیر کا مطالبہ صرف اسلامی نہیں پوری انسانیت کی آواز: آچاریہ پرمود کرشنم
حوزہ/ ملک بھر میں 100 شہروں میں چلائی گئی دستخطی مہم پر مشتمل میمورنڈم اقوام متحدہ اور سعودی سفارت خانے کو روانہ
-
یوم انہدام جنت البقیع کے موقع پر :
نجف اشرف میں مدرسۂ رضویہ کے زیر اہتمام احتجاجی جلسے کا انعقاد
حوزہ/ 8 شوال المکرم کا وہ سیاہ دن جس روز قبور معصومین بقیع (ع) کے سائے کو آل سعود کے ناپاک ہاتھوں چھینا گیا، اسی المناک دن کی یاد میں نجف اشرف میں مدرسۂ رضویہ کے زیر اہتمام ایک احتجاجی جلسہ منعقد کیا گیا۔
-
بقیع کی فریاد
حوزہ/ مجھے پہچانو! میں جنت البقیع ہوں؛ میری گود میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی آغوش کے پالے آرام کر رہے ہیں ۔ آل سعود نے گنبد و بارگاہ منہدم کر کے اپنے لئے جہنم کی راہ ہموار کر لی۔ ان کے خیال خام میں میں ویران و خاموش ہوں لیکن عصمت الہیہ کے آفتاب و ماہتاب کی چمک اور دمک سے میں آج بھی روشن و منور ہوں۔ کرامت و عبادت اور علم و صداقت کے روشن مناروں سے آج بھی لوگ حصول ہدایت میں مصروف ہیں ۔ گلستان عصمت و طہارت کے پھولوں اور کلیوں کی خوشبو سے میرا بدن مہک رہا ہے اور اس خوشبو کو ہر باایمان اور طاہر مشام محسوس کر رہا ہے۔
-
امت مسلمہ جنت البقیع کی بحالی کے لیے مشترکہ جدوجہد کرے، آیت اللہ حافظ ریاض نجفی
حوزہ / وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر نے کہا: جنت البقیع کے مزارات مقدسہ کو منہدم ہوئے 100 سال گزر چکےہیں لیکن اب تک انہیں بحال نہیں کروایا جا سکا۔ سعودی عرب میں متعصب مولویوں کا کنٹرول ختم ہو رہا ہے۔ محمد بن سلمان کی روشن خیال حکومت کو 6 کروڑ خطوط تحریر کرکے جنت البقیع کی بحالی کا مطالبہ کیا جائے۔
-
جمعیت علمائے پاکستان: جنت البقیع کی تعمیر کے حوالے سے سعودی عرب، ایران کے درمیان مذاکرات کی تائید کرتے ہیں
حوزہ / جمعیت علمائے پاکستان ( سواد اعظم) کے مرکزی صدر نے مطالبہ کیا ہے کہ جنت البقیع کے مزارات کو 1925ءکی پوزیشن پر بحال کیا جائے۔
-
جنت البقیع کا انہدام عالم اسلام کے دل پر زخم، جسکا مرہم اسکی تعمیر ہے، علامہ حسن ظفر نقوی
حوزہ/ ایک بیان میں معروف عالم دین کا کہنا تھا کہ ہمیں مکہ المکرمہ میں موجود جنت المعلیٰ کو بھی یاد رکھنا چاہیئے، جہاں ام المومنین حضرت خدیجہ الکبریٰ (س)، حضرت عبدالمطلب (ع) اور حضرت ابوطالب (ع) سمیت بنی ہاشم کی دوسری عظیم شخصیات کی قبور موجود ہیں۔
-
۸شوال یوم انہدام جنت البقیع تاریخ اسلام کا سیاہ ترین دن ہے، علامہ باقر عباس زیدی
حوزہ/ احتجاج سے خطاب میں رہنماؤں نے کہا کہ تمام عالم اسلام خصوصاً شیعہ سنی مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے علماء، دانشور، اہل منبر اور اہل قلم حضرات کی ذمہ داری ہے کہ جنت البقیع میں مسمار و منہدم شدہ قبور مقدس کی تعمیر نو کے لئے بین الاقوامی تحریک کی داغ بیل ڈالیں۔
-
لکھنؤ؛ انہدام جنت البقیع کے 100 سال پر حضرت فاطمہ زہراؑ و چار ائمہؑ کے روضے تعمیر نو کے لیے زبردست احتجاج
حوزہ/ مقررین نےکہا کہ انہدام جنت البقیع کے سلسلہ میں ہر سطح سے احتجاج کرنا ہمارا اولین فریضہ ہے۔
-
رسول اللہ ﷺ کے حکم سے جنت البقیع کی بنیاد رکھی گئی
حوزہ/ قبرستان بقیع اسلام کی قدیم ترین اور ابتدائی ترین آثار میں سے ہے۔ بقیع اولاد پیغمبر کا مدفن ہے۔ بقیع بعض روایات کے مطابق حضرت فاطمہ زہراؐ کا مدفن ہے۔ بقیع چار آئمہ امام حسنؑ، امام سجادؑ امام باقرؑ اور امام جعفر صادقؑ کا مدفن کے ساتھ بہت ساری عظیم ہستیوں کا مدفن ہے جس ناموں کو بیان کر نا نا ممکن ہے۔
-
دینی اقدار اور شعائر اللہ کا مذاق اڑانے جیسے سنگین جرائم نے خادم حرمین شریفین کے مکروہ چہرے کو بے نقاب کر دیا ہے، علامہ مقصود علی ڈومکی
حوزه/ ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم علامہ مقصود علی ڈومکی نے جامع مسجد امام حسن مجتبیٰ علیہ السلام جیکب آباد میں یوم انہدام جنت البقیع کی مناسبت سے خطاب کرتے ہوئے جنت البقیع کی تعمیر نو کا مطالبہ کیا ہے۔
-
مجمع علماء و واعظین پوروانچل کا صد سالہ انہدام جنت البقیع کے یوم احتجاج پر مذمتی بیان
حوزہ/ مولانا ابن حسن املوی نے کہا کہ صد سالہ انہدام جنت البقیع کے یوم احتجاج پر ہم سعودی حکمرانوں سے پر زور مطالبہ کرتے ہیں کہ ا ب اپنے ناپاک عزائم اور ظلم وستم کا سد ّ باب کرتے ہوئے اپنی کتاب ظلم کے تتمہ میں بقلم خود توبہ و استغفار تحریر کر دیجئے اور بصدق دل تعمیل بھی کیجئے۔ اِنَّ اللّٰهَ یَغْفِرُ الذُّنُوْبَ جَمِیْعًاؕ-اِنَّهٗ هُوَ الْغَفُوْرُ الرَّحِیْمُ۔ ’’بےشک اللہ سب گناہ بخش دیتا ہے بےشک وہی بخشنے والا مہربان ہے‘‘۔
-
مجمع علماء و خطباء حیدرآباد دکن کا جلد جنت البقیع کے تعمیر کا مطالبہ
حوزہ/ ہم مجمع علماء وخطباء حیدرآباد دکن کی جانب سےانہدام جنۃ البقیع کے خلاف پرزور احتجاج کرتے ہیں اور سعودی عرب کی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ جنۃ البقیع کے مقدس روضات کو تعمیر کراؤ ،تعمیر کراؤ۔
-
قسط دوم:
صد سالہ انہدام جنت البقیع
حوزہ/ کیا بقیع صرف ایک دن کے احتجاج سے تعمیر کی منزل میں چلی جاءیگی؟ یا اس کے لیے مسلسل عملی اقدام کی ضرورت ہے ہر جمعہ برایے انقلاب بقیع ہونا چاہیے تاکہ جمعہ نہضت بقیع تک احتجاج اپنے عروج پر ہو۔
-
جمہوری اسلامی ایران اور سعودی عرب کے مابین سفارتی تعلقات کی بحالی خوش آئند: مولانا مسرور عباس انصاری
حوزہ/ دونوں ممالک یمن میں جاری جنگ کے خاتمہ اور روضہ جنت البقیع کی تعمیر کے لئے فوری اقدامات اٹھائیں۔
-
عالمی احتجاج سے ہی بقیع میں روضہ تعمیر ہوگا، مولانا محبوب مھدی عابدی
حوزہ/ کانفرنس کے صدر جناب مولانا سید محبوب مھدی عابدی نجفی نے علما ، خطبا و شعرا کا خیرمقدم کرتے ہوئے فرمایا کہ فقط اٹھ شوال کو جنت البقیع کے منہدم روضوں کو مجالس سید الشہدا کے ذریعے یاد کرنا کافی نہیں ہے بلکہ اس اہم تحریک کو کامیاب بنانے کے لئے مسلسل کوشش کرنے کی اشد ضرورت ہے ۔ ہمیں آنے والے آٹھ شوال کے لیے ابھی سے منظم پروگرام بنانا ہے اور اٹھ شوال کو ملک کے قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے عالمی تاریخ ساز احتجاج کرنا ہے ایسا احتجاج ہو جو حکومت کو سوچنے پر مجبور کر دے۔ یہ اسی وقت ممکن ہے جب ہر شخص آستین ہمت کو الٹ کر وارد میدان ہو اور پوری طاقت و قوت سے اس تحریک میں شامل ہو۔
-
مجمع علماء وواعظین پوروانچل ،ہندوستان:
انہدام جنت البقیع کے اس سال ۸؍ شوال۱۴۴۴ھ کو ایک سوسال پورے ہورہے ہیں لہٰذا خواب غفلت سے بیدار ہوجانا چاہیئے
حوزہ/ اس سال ۸؍شوال ۱۴۴۴ھ کو انہدام جنت البقیع کےایک سوسال پورے ہور ہےہیں لہٰذا جنت البقیع کی تعمیر نو نہ ہونے سے دنیا کے مسلمانوں کا پیمانہ صبر لبریز ہو چکا ہےبن سلمان جنھوں نے سعودی کو بدلنے کا بیڑا اٹھا رکھا ہے ان سے شدت کے ساتھ ہمارا مطالبہ تعمیر بقیع ہے،اور اپنی حکومت سے بھی درخواست ہے کہ وہ اپنے اثرورسوخ کو بروئے کار لا تے ہوئے تعمیر بقہع کرائے اور ہمارے غمزدہ قلوب کے لئے تسکین و تسلی کا سامان فراہم کرے۔ ۔
-
تصاویر/ حجۃ الاسلام والمسلمین مولانا سید محبوب مہدی عابدی کا حوزہ نیوز ایجنسی کا دورہ
البقیع آرگنائیزیشن امریکہ حجۃ الاسلام والمسلمین مولانا سید محبوب مہدی کا حوزہ نیوز ایجنسی کا دورہ
-
آنےوالے آٹھ شوال کو تاریخ کا سب سے بڑا احتجاج ہوگا، مولانا محبوب مہدی
حوزہ/ البقیع آرگنائیزیشن کی جانب سے زوم کے ذریعے ایک عالمی کانفرنس مولانا محبوب مہدی کی صدارت میں منعقد ہوئی جسمیں مختلف ممالک کے علمائے کرام نے اپنے مفید مشوروں سے نوازا۔