۲۲ آذر ۱۴۰۳ |۱۰ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 12, 2024
سید عبدالفتاح نواب

حوزہ / امور حج و زیارت میں نمائندہ ولی فقیہ نے کہا: مسجد نبوی کے بعد پیغمبر اکرم (ص) کا دوسرا مقام بقیع تھا۔ یقیناً اس مقام کی فضیلت اتنی تھی کہ پیغمبر اکرم (ص) نے اس پر خصوصی توجہ دی تھی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے نامہ نگار کے مطابق، امور حج و زیارت میں نمائندہ ولی فقیہ حجت الاسلام والمسلمین سید عبدالفتاح نواب نے قم المقدس میں "بقیع؛ ائمہ اور صحابہ کرام کی تدفین کا مقام" کے عنوان پر منعقدہ عالمی کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے کہا: یہ ایام اسلامی محاذ اور مدافع جوانوں کی قدردانی کے دن ہیں جو مسلمانوں کی دیرینہ خواہش کو پورا کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا: موجودہ حالات میں بقیع کے معنوی اور بلند مقام کو پنہان کرنا انتہائی افسوسناک ہے۔

امور حج و زیارت میں نمائندہ ولی فقیہ نے کہا: ائمہ اطہار علیہم السلام اور اصحاب رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جو بقیع میں مدفون ہیں، اگر کسی بھی دوسرے شہر یا ملک میں ہوتے تو آج ان کا گنبد اور دربار ہوتا لیکن وہ بقیع میں انتہائی مظلوم واقع ہوئے ہیں۔

انہوں نے اس بات کا تذکرہ کرتے ہوئے کہ تاریخ کے ہزاروں نامور شخصیات بقیع میں مدفون ہیں، کہا: بدقسمتی سے ان محترم اور گراں قدر ہستیوں کی معرفی تک کی اجازت نہیں دی گئی ہے۔

حجت الاسلام والمسلمین نواب نے کہا: بقیع کی عظمت اور مقام بہت زیادہ ہے اور اس سلسلے میں بہت سی کتابیں تالیف کی گئی ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .