حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آیت اللہ سید ہاشم حسینی بوشہری نے آج قم المقدسہ میں بقیع کے عنوان سے منعقد عالمی کانفرنس "سے خطاب کرتے ہوئے یوم انہدام جنت القیع کے موقع پر تسلیت و تعزیت پیش کی اور کہا:بقیع نامی زمین کو صرف ایک قبرستان کے عنوان سے نہیں دیکھنا چاہیے۔
مجلس خبرگان رہبری کی کے وائس چیئرمین نے کہا: کچھ قبرستانوں کے خاص فضائل ہیں، بالکل اسی طرح جیسے بعض وقت اور زمان کی اہمیت ہوتی ہے اسی طرح مقامات کی بھی اہمیت ہوتی ہے۔
جامعہ مدرسین حوزہ علمیہ قم کے سربراہ نے کہا کہ رمضان اور نیمہ شعبان مقدس اوقات میں سے ہیں، اسی طرح مکہ، مدینہ، عتبات عالیات وغیرہ مقامات مقدسہ میں سے ہیں۔
انہوں نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ بقیع اسلامی تاریخ کا ایک گوشہ ہے، اس بات کی طرف اشارہ کیا کہ بقیع میں مدفون عظیم شخصیات کے وجود نے بقیع کو خصوصی وقار منزلت عطا کیا ہے۔
انہون نے کہا: احادیث میں آیا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے بقیع میں نماز استسقاء بقیع میں پڑھی تھی، جبرائیل علیہ السلام نیمہ شعبان میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ بقیع گئے اور اس جگہ کو رحمت الٰہی کی جگہ قرار دیا۔
جامعہ مدرسین حوزہ علمیہ قم کے سربراہ نے اس بات پر تاکید کرتے ہوئے کہ بقیع نامی سرزمین کو محض قبرستان نہ سمجھا جائے، کہا: بقیع دنیائے اسلام کے اہم ترین تاریخی مقامات میں سے ایک ہے اور ہمیں اس مسئلے کو بین الاقوامی سطح پر متعارف کرانا چاہیے۔