آیت اللہ حسینی بوشہری
-
ہم امامؑ کے سپاہی ہیں اور ایک سپاہی کو ہمیشہ آمادہ رہنا چاہئے: آیت اللہ حسینی بوشہری
حوزہ/ عقیدہ مہدویت کو اشعار اور ہنر کے قالب میں ڈھال کر پیش کریں تا کہ حق مطلب ادا ہو جائے اور اس کے ذریعہ جوانوں کو امام زمانہ (عج)کی جانب رغبت دلائی جا سکے۔
-
خدا پر توکل؛ زندگی میں بلندیوں تک پہنچنے کا واحد راستہ ہے: آیت اللہ حسینی بوشہری
حوزہ/ جامعہ مدرسین حوزہ علمیہ قم کے سربراہ نے ایک اجلاس کے دوران خدا پر توکل کو تمام مسائل کا حل اور تمام اہداف کے حصول کا ذریعہ قرار دیا۔
-
رہبر معظم، آیت اللہ خمینیؒ کی مکمل تصویر ہیں: آیت اللہ حسینی بوشہری
حوزہ/ انہوں نے کہا: امام خمینیؒ کے جانشین رہبر معظم نے بھی بالکل اسی راستے کا انتخاب کیا جس پر امام راحلؒ گامزن تھے، رہبر معظم نے ثابت قدمی، استقامت، اطاعت الہی اور خدا پرستی کو اپنے ہر مشن میں سرفہرست رکھا، بلکہ یوں کہوں کہ رہبر معظم، آیت اللہ خمینیؒ کی مکمل تصویر ہیں۔
-
آیت اللہ حسینی بوشہری:
آج انقلاب اسلامی اپنے دوست اور دشمن کو اچھی طرح پہچانتا ہے
حوزہ / حوزہ علمیہ قم کی اعلی کونسل کے سیکرٹری نے کہا: آج انقلاب اسلامی اپنے دوست اور دشمن کو اچھی طرح پہچانتا ہے اور طرح طرح کے فتنے اور سازشوں سے بھی واقف ہے اور یہ بھی جانتا ہے کہ دشمن کے ہتھکنڈوں کا وہ کیسے جواب دے۔
-
آیت اللہ حسینی بوشہری:
قرآن کریم کی توہین سے آزادی پسندوں کے دل مجروح ہوئے
حوزہ / ایران کے مذہبی شہر قم میں نماز جمعہ کے خطیب نے قرآن مجید کی توہین کی مذمت کرتے ہوئے کہا: اس توہین سے آزادی پسندوں کے دل مجروح ہوئے ہیں۔ بہت سارے ملکوں میں لوگوں نے مظاہرہ کرکے اس توہین کی مذمت کی ہے اور توہین کے خلاف عملی اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔
-
حوزہ علمیہ کو ہر وقت، ہرگھنٹے اور ہر لمحے آمادہ رہنا چاہئے: آیت اللہ حسینی بوشہری
حوزہ/ چونکہ فقہی مسائل معاشرے کے ہر فرد سے متعلق ہے اس لیے حوزہ علمیہ کو ہمیشہ آمادہ رہنے کی ضرورت ہے، ہمارا دعویٰ یہ ہے کہ حکومت اسلامی اور نظام اسلامی، امام زمانہ عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف کے ظہور کی بنیاد ہیں۔
-
آیت اللہ حسینی بوشہری:
دشمن ہمارے ملک میں علم اور ٹیکنالوجی کی پیداوار کو مسدود کرنا چاہتا ہے / علماء ہمیشہ عوام کے ساتھ تھے اور ہیں
حوزہ / ایران کے شہر قم کے خطیب جمعہ نے کہا: جب بھی علمائے کرام نے محسوس کیا کہ انہیں میدان میں آنا چاہیے تو وہ وہاں حاضر ہوئے ہیں اور استعمار اور بادشاہوں کے تاج و تخت سے انہیں کوئی فرق نہیں پڑا۔
-
آیۃ اللہ حسینی بوشہری:
حضرت زینب (س) دنیا کے تمام آزادی پسند مردوں اور عورتوں کیلئے ایک مثالی نمونہ ہیں
حوزہ/ جامعۂ مدرسین حوزہ علمیہ قم کے سربراہ نے حضرت زینب (س) کو صبر و استقامت کا ایک مثالی نمونہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ علماء کرام کو دشمنوں کی تمام سازشوں اور تفرقہ بازی کے مقابلے میں حضرت زینب (س) سے سبق حاصل کرنا چاہیئے۔
-
آیت اللہ حسینی بوشہری:
قرآنی موعظہ پر کان دھرنے والے کا دل صاف ہو جاتا ہے اور وہ آلودگیوں سے پاک ہو جاتا ہے
حوزہ / حوزہ علمیہ کی اعلی کونسل سیکرٹری نے تفسیر قرآن کریم کی اہمیت بیان کرتے ہوئے کہا: قرآن مجید قیامت کے دن شفاعت کرنے والا ہے اور اس کی شفاعت مورد قبول واقع ہوگی۔
-
حوزہ علمیہ کے نئے تعلیمی سال کی افتتاحی تقریب سے آیۃ اللہ حسینی بوشہری کا خطاب:
دور حاضر میں ماضی کی بہ نسبت حوزہ علمیہ سے زیادہ توقعات ہیں
حوزہ/ جامعہ مدرسین حوزہ علمیہ کے سکریٹری نے امیر المومنین علی علیہ السلام کی ایک روایت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا: «اَلْعِلْمُ قَائِدٌ وَ اَلْعَمَلُ سَائِقٌ وَ اَلنَّفْسُ حَرُونٌ» علم ایک چراغ کے مانند ہے جو انسان کے سامنے روشنی دینے کا کام کرتا ہے تا کہ انسان اس کی روشنی میں صراط مستقیم کو ڈھونڈھے اور یہی علم کی صفت ہے کہ اس کے ذریعہ صحیح راستہ کی شناخت ہوتی ہے۔
-
آیت اللہ حسینی بوشہری:
قرآن کی آیات انسان کو بدلنے اور متحول کرنے کی طاقت رکھتی ہیں
حوزہ/ جامعہ مدرسین حوزہ علمیہ قم (اساتذہ کی انجمن) کے سربراہ نے امیر المومنین اور امام سجاد علیہما السلام کے کلام کے دو قیمتی خزانوں نہج البلاغہ اور صحیفہ سجادیہ کی طرف زیادہ توجہ دینے پر تاکید کی ہے۔
-
حقوقِ بشر کی پامالی کے سلسلہ میں امریکہ کا اصلی چہرہ سامنے آنا چاہیے، آیت اللہ حسینی بوشہری
حوزہ / آیت اللہ حسینی بوشہری نے کہا: امریکی ایک جانور کے مرنے یا مارنے پر تو اپنے تمام پروپیگنڈے کر کے اس جانور سے ہمدردی کا ڈھنڈورا پیٹتے ہیں لیکن دوسری طرف وہ خود انسانوں کو قتل کرنے سے ذرا بھی نہیں ہچکچاتے۔
-
آیت اللہ حسینی بوشہری:
آیت اللہ العظمی صافی کسی بھی ذاتی محبت اور عداوت کے بغیر مذہبی درد رکھتے تھے
حوزہ / حوزہ کی سپریم کونسل کے سکریٹری نے کہا: حضرت آیت اللہ صافی گلپائیگانی اپنی تمام زندگی صراط مستقیم پر گامزن رہے اور وہ کربلا اور حرمِ سید الشہداء (ع) میں ایران اور حوزہ علمیہ کے سفیر رہے اور ان کے علمی آثار کو درسی کتابوں سمیت مختلف فارمیٹس میں شائع اور سراہا جانا چاہیے۔
-
حوزہ علمیہ کی سپریم کونسل کے سکریٹری:
فروغ مذہب کے لیے سائبر اسپیس کا استعمال کریں
حوزہ/ مذہبی اصولوں کے ذریعہ نئے سماجی مسائل، شبہات اور شکوک کو حل کیا جا سکتا ہے، لہذا مذہب کے فروغ کے لئے سائبر اسپیس کا استعمال کریں۔
-
امام جمعہ شہر قم:
ہم جنگ نہیں چاہتے لیکن کسی ملک میں بے جا مداخلت کے بھی مخالف ہیں
حوزہ / ایران کے شہر قم میں نماز جمعہ کے خطیب نے کہا: یوکرائن کے واقعات کا سرچشمہ مغربی ممالک اور نیٹو کے بے جا مداخلت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران جنگ کا مخالف ہے کیونکہ اسے جنگ کا تلخ تجربہ ہے لیکن کسی ملک میں بے جا مداخلت کا بھی مخالف ہے۔
-
آیت اللہ حسینی بوشہری:
اسلامی جمہوریہ ایران کے پاس عالمی سطح پر کہنے کو بہت کچھ ہے
حوزہ / جب معاشرے میں بصیرت نام کی کوئی چیز نہیں رہتی تو اس کا نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ حضرت مالک اشتر جب معاویہ کے خیموں کے قریب پہنچ جاتے ہیں تو بعض بے بصیرت افراد ان پر دباؤ ڈالتے ہیں کہ وہ واپس چلے جائیں۔ ہمیں تاریخ سے درس عبرت حاصل کرنا چاہیے تاکہ یہ مسائل ہمارے زمانے میں تکرار نہ ہوں۔
-
قم کے امام جمعہ:
گناہ انسان کو خدا کی عبادت اور مناجات کی لذت سے محروم کر دیتا ہے، آیت اللہ حسینی بوشہری
حوزہ/ قم کے خطیبِ جمعہ نے کہا: ہمیں ایک دوسرے کے ہاتھ میں ہاتھ دیتے ہوئے اتحاد و وحدت کا سہارا لیتے ہوئے اور جہاد فی سبیل اللہ کے طور پر دشمن کا مقابلہ کرنے کی ضرورت ہے۔
-
تعلیم کا محور تحقیق و ریسرچ ہونا چاہیے، آیت اللہ حسینی بوشہری
حوزہ / حوزہ علمیہ کی اعلی کونسل کے دبیر نے کہا: تعلیم کا محور تحقیق ہونا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے دینی تعلیم کے مراکز کا اصلی کام تعلیم دینا ہے اور تحقیق وریسرچ اب بھی بعض مقامات پر رائج نہیں ہے۔ تعلیم کے ساتھ اگر تحقیق نہ ہو تو یہ بہت بڑا نقص ہے۔ ہماری بہت ساری مشکلات کا سبب یہ ہے کہ تحقیق اور ریسرچ کی جانب توجہ نہیں دی جاتی ہے۔
-
انقلابِ اسلامی کی بدولت آج دنیا میں تشیع کی ایک خاص پہچان ہے، آیت اللہ حسینی بوشہری
حوزہ / جامعہ مدرسین حوزہ علمیہ "ایران میں دینی مدارس کے اساتذہ کی انجمن" کے سربراہ نے کہا: تاریخ میں کبھی بھی شیعوں کو سیاسی و سماجی لحاظ سے آج جیسی قدرت و طاقت حاصل نہیں ہوئی۔ انقلابِ اسلامی کی بدولت آج دنیا میں تشیع کی ایک خاص پہچان اور مسلمانوں کے درمیان ان کا عزت و احترام ہے۔
-
آیت اللہ حسینی بوشہری:
کاشف الغطاء بننا مشکل ہے لیکن ناممکن نہیں / طلباء کو سطحی معلومات پر انحصار نہیں کرنا چاہئے
حوزہ / جامعہ مدرسین حوزہ (اساتذہ کی انجمن) کی سپریم کونسل کے چیئرمین نے طلباء کی تعلیمی سطح کو بہتر بنانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا: آج طلباء کے سامنے کئی ایک مشکلات ہیں لیکن انہیں اپنے تعلیمی سلسلہ میں سطحی معلومات پر انحصار نہیں کرنا چاہئے چونکہ علم حاصل کرنے کی راہ میں اتار چڑھاؤ آتے ہی ہیں اور ذہن میں رہے کہ کاشف الغطاء بننے کے لیے مشکلات پر قابو پانا ضروری ہے، مشکل ہے پر ناممکن نہیں ہے اور اس کے لیے بڑی محنت کی ضرورت ہے۔
-
آیت اللہ العظمی فاضل لنکرانی آسمان فقاہت کا چمکتا ہوا چہرہ تھے، آیت اللہ حسینی بوشہری
حوزہ/ انجمن مدرسین (اساتذہ) حوزہ علمیہ قم کی اعلی کونسل کے سربراہ نے مرجع عالیقدر حضرت آیت اللہ العظمی فاضل لنکرانی (مرحوم) کی عظمت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا:وہ واقعاً آسمان فقاہت کا چمکتا ہوا اور تابناک چہرہ تھے۔
-
شہید سلیمانی اور شہید ابو مہدی المہندس نے جہاد کے تمام پہلوؤں پر عمل کیا، آیت اللہ حسینی بوشہری
حوزہ/ جامعہ مدرسین حوزہ علمیہ قم کے سربراہ نے لفظ جہاد کی تشریح کرتے ہوئے کہا: جہاد کے تین پہلو ہیں: جہاد دفاعی، جہاد بالنفس اور ثقافتی جہاد۔ شہید قاسم سلیمانی اور شہید ابو مہدی المہندس نے جہاد کے ان تینوں شعبوں پر عمل کیا۔
-
جامعہ مدرسین آیت اللہ یزدی کے انقلابی راستے پر گامزن رہے گا، آیت اللہ حسینی بوشہری
حوزہ/ جامعہ مدرسین حوزہ علمیہ قم کے نئے سربراہ نے کہا: جامعہ مدرسین آیت اللہ یزدی جیسے انقلابی علماء کی سیرت پر عمل کرتے ہوئے انہی کے راستے کو ادامہ دے گا۔
-
آیت اللہ حسینی بوشہری جامعہ مدرسین حوزہ علمیہ کے سربراہ منتخب
حوزہ / آیت اللہ ہاشم حسینی بوشہری جامعہ مدرسین حوزہ علمیہ کے اراکین کی کثرت آراء سے اس ادارہ کے سربراہ منتخب ہو گئے۔
-
ذرائع ابلاغ کو انصاف کی رعایت کرتے ہوئے منصفانہ کردار ادا کرنا چاہیے،آیت اللہ بوشھری کا اُردو ویب سائٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب
حوزہ/ حوزہ علمیہ ایران کے نائب سربراہ نے کہا کہ غیر ملکی زبانوں کی مضبوطی اور حوزہ کی سرکاری نیوز ایجنسی میں نئی خدمات کا آغاز مدارس اور تبلیغی مشن کے مطابق ہے۔
-
حوزہ علمیہ قم کے مدیر اور اعلی سطح کونسل کے جنرل سیکرٹری کا انتخاب
حوزہ / حوزہ علمیہ قم کی اعلی سطح کونسل کے اجلاس میں آیت اللہ حسینی بوشہری کو اس کونسل کے جنرل سکریٹری اور آیت اللہ اعرافی کو حوزہ علمیہ قم کا مدیر منتخب کر لیا گیا۔
-
آج حوزہ علمیہ انقلابی ہے/ عوام کی سیاسی اور اجتماعی رہنمائی طلاب کی ذمہ داری ہے
حوزہ/ دینی مدارس کی اعلی کونسل کے جنرل سکریٹری نے کہا: آج ہمارا حوزہ انقلابی ہے اور چند گنے چنے بے اعتنا افراد حوزے کے زمرے میں نہیں آتے۔
-