۲ آبان ۱۴۰۳ |۱۹ ربیع‌الثانی ۱۴۴۶ | Oct 23, 2024
آیین گرامیداشت روز خبرنگار با حضور آیت‌الله حسینی‌بوشهری در مرکز رسانه و فضای مجازی حوزه‌های علمیه

حوزہ/ آیت اللہ حسینی بوشہری نے شہر بسطام میں 85 شہداء کی یادگار میں منعقدہ ایک پروگرام میں کہا: شہداء؛ دشمنانِ اسلام اور قرآن کا مقابلہ کرنے اور دینی ثقافت کو زندہ رکھنے والے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی سمنان سے نامہ نگار کے مطابق، مجلس خبرگان رہبری کے نائب سربراہ آیت اللہ سید ہاشم حسینی بوشہری نے شہر بسطام میں 85 شہداء کی یادگار میں منعقدہ ایک پروگرام میں ان کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے شہداء کی یادگار کے انعقاد کی وجہ بیان کی اور کہا: معاشرے میں بعض کج فہم افراد یہ سوال اٹھاتے ہیں کہ آپ شہداء کا اتنا زیادہ ذکر کیوں کرتے ہیں؟۔

انہوں نے کہا: سب سے پہلے تو ہم کہتے ہیں کہ شہداء کی عزت و تکریم کا حکم خود خدا نے دیا ہے اور قرآن کریم میں بار بار شہداء کی عظمت کو بیان کیا ہے اور انہیں زندہ کہا ہے، ان کی تجلیل کی ہے لہذا ہمیں بھی ان شہداء کی تجیل اور ان کی تعظیم کی ضرورت ہے۔

آیت اللہ حسینی بوشہری نے کہا: شہداء کی خصوصیات میں سے ایک ان کا اخلاص اور خالصتا للہ کام کرنا تھا۔ شہداء سے منسوب اس جیسے پروگرامز شہداء کی یاد کو زندہ رکھنے سمیت نئی نسل کے شہادت کی ثقافت سے آشنا ہونے اور ان کے مقدس خون کی عظمت سے واقفیت حاصل کرنے کی علامت ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .