۲۵ آذر ۱۴۰۳ |۱۳ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 15, 2024
آیت الله حسینی بوشهری

حوزہ/ جامعہ مدرسین حوزہ علمیہ قم کے سربراہ نے کہا کہ انقلابِ اسلامی ہماری اساس ہے اور ایرانی قوم اپنی یکجہتی سے دشمنوں کی سازشوں کو خاک میں ملا دے گی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آیت اللہ سید ہاشم حسینی بوشہری نے بردخون نامی شہر میں عوام سے خطاب میں کہا ہے کہ ایرانی قوم نے ایک مرتبہ پھر انقلابِ اسلامی کی 45 ویں سالگرہ کے اجتماعات میں شرکت کر کے تاریخ رقم کر دی۔

جامعہ مدرسین حوزہ علمیہ قم کے سربراہ نے کہا کہ کوئی انقلاب کا دعویٰ نہیں کرتا، بلکہ انقلابِ اسلامی کا اصلی مالک عوام ہیں اور اس عظیم انقلاب کی حفاظت کیلئے عوام نے ایک مرتبہ پھر اپنے وجود کا مظاہرہ کیا۔

مجلسِ خبرگان رہبری کے نائب سربراہ نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ انسان ایک با اختیار و ارادہ مخلوق ہے، کہا کہ انسان اچھائیوں اور برائیوں کے تعلق سے صاحب اختیار ہے یعنی وہ خود فیصلہ کرتا ہے۔

آیت اللہ حسینی بوشہری نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ انسانوں کی دو قسمیں ہیں، کہا کہ ایک گروہ ہدایت کی راہ کو انتخاب کرتا ہے اور ایک گروہ ناشکری کرتا ہے۔

مجلسِ خبرگان رہبری میں بوشہر کے عوامی نمائندہ نے انسانوں کی مختلف شعبوں میں زمہ داری بیان کرتے ہوئے کہا کہ انسان خداوند، پیغمبر اور رسول اللّٰہ کے بعد اماموں کے مقابلے میں مسؤل ہے اور مؤمنین بھی دین اور اپنے خاندان کے تعلق سے زمہ دار ہیں۔

انہوں نے دنیا کے مظلومین کی دادرسی کو ایک اہم زمہ داری قرار دیا اور کہا کہ دنیا میں جن پر مظالم ڈھائے جاتے ہیں ان کے مقابلے میں بھی انسانوں کی زمہ داریاں سنگین ہیں۔

آیت اللہ حسینی بوشہری نے کہا کہ دشمن نے پوری طاقت سے انقلاب کی کامیابی کو روکنے کی کوشش کی، لیکن ان کو منہ کی کھانی پڑی۔

انہوں نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ ہماری قوم کی نگاہیں، ظہورِ امام زمانہ عجل اللہ تعالٰی فرجہ الشریف پر مرکوز ہیں، کہا کہ انقلابِ اسلامی حضرت ولی عصر علیہ السلام کے ظہور تک باقی رہے گا۔

آیت اللہ حسینی بوشہری نے مزید کہا کہ انقلابِ اسلامی ہماری اساس ہے اور قوم اپنی یکجہتی سے دشمنوں کی سازشوں کو خاک میں ملا دے گی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .