۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
حسین سلامی

حوزہ/ اسلامی جمہوریہ ایران طویل فاصلے تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل کا تجربہ کرنے میں کامیاب ہوگیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران طویل فاصلے تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل کا تجربہ کرنے میں کامیاب ہوگیا۔

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی ایران نے ایک جنگی جہاز سے طویل فاصلے تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل کا تجربہ کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی ایران( آئی آر جی سی) کے کمانڈر انچیف جنرل حسین سلامی نے کہا کہ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی ایران ایرو اسپیس فورس اور سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی ایران نیوی کے مشترکہ تعاون سے طویل فاصلے تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل کو فوجی فلوٹ سے کامیابی سے داغا گیا۔

جنرل سلامی نے کہا کہ اس نئی کامیابی نے اثر و رسوخ اور ہماری بحری طاقت کو مطلوبہ مقام تک پہنچا دیا ہے کیونکہ ہمارے سمندری جہاز دنیا میں کہیں بھی موجود ہو سکتے ہیں۔

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی ایران کے کمانڈر انچیف نے کہا: اگر دشمن ہماری کشتی پر حملہ کرتا ہے تو ہم بھی اتنا ہی بلکہ اس سے کہیں زیادہ مقدار میں دشمن کی کشتیوں کو نشانہ بنائیں گے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .