حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،بحیرہ عرب میں ایک اسرائیلی جہاز ڈرون طیارے کے حملے کا نشانہ بن گیا جس کے بعد جہاز میں آگ لگ گئی، یہ ڈرون حملہ جمعرات کی شب اس وقت کیا گیا جب غزہ میں جنگ بندی شروع ہونے میں چند گھنٹے باقی تھے۔
بحر ہند کے شمال میں بحیرہ عرب میں اسرائیلی جہاز پر حملہ کیا گیا، اس سلسلے میں المیادین ٹی وی چینل نے مزید تفصیلات نہیں بتائیں۔
اس سے قبل یمن کی تحریک انصار اللہ نے بحیرہ احمر میں ایک اسرائیلی جہاز کو پکڑ لیا تھا اور یہ بھی کہا تھا کہ بحیرہ احمر سے گزرنے والا کوئی بھی اسرائیلی جہاز انصار اللہ کا قانونی ہدف تصور کیا جائے گا۔
تحریک انصار اللہ نے کہا تھا کہ غزہ کی پٹی پر صیہونی حکومت کے حملے بند ہونے تک یہ صورتحال برقرار رہے گی، تنظیم نے دیگر ممالک کو خبردار کیا تھا کہ وہ اسرائیلی جہازوں کے ساتھ تعاون نہ کریں۔