۲۶ آذر ۱۴۰۳ |۱۴ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 16, 2024
ڈرون

حوزہ/ عراق کی اسلامی مزاحمت نے ایک بیان میں اعلان کیا کہ اس نے حیفا میں ایک اہم ہدف پر ڈرون سے حملہ کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عراق کی اسلامی مزاحمت نے مقبوضہ فلسطینی علاقوں کے شمال میں واقع شہر حیفا میں ایک "اہم ہدف" پر ڈرون حملے کا اعلان کیا ہے۔

عراقی اسلامی مزاحمت کے بیان میں کہا گیا ہے: غزہ کے عوام کی مدد، خاص کر بچوں، عورتوں اور بوڑھوں سمیت فلسطینی شہریوں کے خلاف غاصب حکومت کے حملوں کے جواب میں آج صبح عراق میں اسلامی مزاحمت کے مجاہدین نے 3 جون 2024 کو ڈرون سے حیفا کے ایک اہم ہدف کو نشانہ بنایا ہے۔

عراق کی اسلامی مزاحمت نے گزشتہ روز اتوار کی صبح مقبوضہ فلسطینی علاقوں کے جنوب میں واقع شہر ایلات (ام الرشراش) میں ایک اہم ہدف پر ڈرون حملے کا اعلان کیا۔

عراق کی اسلامی مزاحمت نے غزہ کے خلاف صیہونی حکومت کی بھیانک جنگ اور حملوں کے جواب میں متعدد بار مقبوضہ علاقوں کے ساتھ ساتھ شام اور عراق میں امریکی اڈوں کو نشانہ بنایا ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .