۳۱ فروردین ۱۴۰۳ |۱۰ شوال ۱۴۴۵ | Apr 19, 2024
نیرو های آمریکایی

حوزہ/شام کے شمال مشرقی علاقے میں دہشت گرد امریکیوں کا جاسوس ڈرون طیارہ تباہ ہو گیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،شام کی الاخباریہ ٹیلی ویژن چینل کی رپورٹ کے مطابق جمعرات کو الحسکہ صوبے کے الدردارہ علاقے میں دہشت گرد امریکہ کے جاسوس ڈرون طیارے کو سرنگوں کر دیا گیا۔

امریکی دہشتگرد اپنے تباہ شدہ ڈرون کے ملبے کو ڈھونڈنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

گزشتہ مہینوں کے دوران شام کے ایئر ڈیفنس نے لاذقیہ صوبے کی حمیمیم  چھاونی کے قریب دہشت گردوں کے متعدد حملوں کو ناکام بنایا۔

دو ہزار گیارہ میں امریکہ، سعودی عرب اور ان کے اتحادیوں کے حمایت یافتہ دہشت گردوں نے حالات کا رخ غاصب صیہونی ٹولے کے حق میں موڑنے کے لئے شام میں بحران پیدا کیا جس کے بعد شام کی حکومت نے ایران اور روس کی مدد سے ملک میں داعش اور دیگر دہشتگرد ٹولوں کو شکست دی تاہم دہشت گردوں کے مکمل صفائے کے لئے اس وقت شامی فوج اور مزاحمتی محاذ کے آپریشن جاری ہیں۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .