۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
روسیه ۲

حوزہ/اقوام متحدہ میں روسی مستقل مندوب نے امریکی غیرقانونی یک طرفہ پابندیوں پر زور دیا اور کہا ہے کہ روس اس پابندیوں کے باوجود اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ تجارتی تعاون کو جاری رکھے گا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،اقوام متحدہ میں روسی مستقل مندوب نے امریکی غیرقانونی یک طرفہ پابندیوں پر زور دیا اور کہا ہے کہ روس ان پابندیوں کے باوجود اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ تجارتی تعاون کو جاری رکھے گا۔یہ بات "دیمیٹری پولیانسکی" نے منگل کے روز اپنے ٹوئٹر پیج میں امریکی پابندیوں کی پالیسیوں پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے کہا کہ ایک بار پھر امریکی غلطی موقف کو نظارہ کرتے ہیں اور وہ عالمی پولیس کا کردار ادا کر رہا ہے۔
پولیانسکی نے کہا کہ امریکہ اپنی جگہ کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے بجائے شامل کرکے ناپسندیدہ کردار ادا کررہا ہے، ہم ایران کے ساتھ تجارتی تعاون جاری رکھتے ہیں اور امریکہ اس پوزیشن میں نہیں ہے کہ ہم یا دوسروں کو یہ بتائے کہ ہمیں کیا کرنا اور کیا نہیں کرنا ہے، امریکہ کی اس بے وقوف اور ذلت آمیز کوشش کو روکیں۔
انہوں نے اس سے پہلے ایران کے خلاف امریکی پالیسیوں پر اپنی تنقید کا اظہار کرتے ہوئے اس پالیسیوں کو روکنے کا مطالبہ کیا۔
روسی مندوب نے اپنے ایک اور ٹوئٹ میں واشنگٹن سے تہران کے خلاف اشتعال انگیز اقدامات اور اس علاقے کو اسلحلہ بھیبجنے کو روک کرنے کا مطالبہ کیا۔
انہوں نے اتوار کے روز امریکی وزیر خارجہ کے اظہارات کے ردعمل میں کہا کہ جناب وزیر ، ہر ایک توقع کرتا ہے کہ امریکہ ایران کو مشتعل کرنے اور خطے میں اسلحہ پمپ کرنے کو روک اور مشرق وسطی کی مدد کرے۔
تفصیلات کے مطابق، امریکی وزیر خارجہ مائک پمپیو نے اتوار کے روز دعوی کیا کہ ایران کے خلاف اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی تمام پابندیوں کو بحال کردیا گیا ہے لیکن واضح تضاد میں ، پابندیوں پر عمل درآمد کے طریقہ کار کا ذکر کیے بغیر ، انہوں نے کہا کہ امریکہ یکطرفہ پابندیوں کا جواب دے گا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .